نیپرا کا عوام کو ایک اور جھٹکا: بجلی 4 روپے 34 پیسے مزید مہنگی

نیپرا نوٹی فیکیشن کے مطابق موجودہ اضافہ جولائی کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا جس کی وصول ستمبر کے بلوں میں کی جائے گی۔

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اکتوبر میں بھی جان نہیں چھوڑے گی اور 4 روپے 34 پیسے اضافی دینا ہی پڑیں گے، نیپرا نے فیصلہ سنا دیا۔

ملک بھر میں مہنگائی سے پریشان عوام کو نیپرا کا زوردار جھٹکا، بجلی 4 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 34 پیسے مہنگی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کمرشل بینک قیاس آرائیوں پر مبنی ڈالر ٹریڈنگ سے ناجائز منافع کما رہے ہیں، ایف پی سی سی آئی

ملک بھر میں آٹے کے دام بے لگام،کراچی 110اور کوئٹہ میں 115 روپے کلو ہوگیا

نیپرا کے اس فیصلے سے بجلی صارفین پر ایک ماہ کیلئے 59 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ نیپرا نے جولائی کے فیول ایڈجسمنٹ کا فیصلہ جاری کر دیا۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ اتھارٹی سی پی پی اے نے بجلی 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی ۔

اتھارٹی نے 31 اگست 2022 کو ایف سی اے پر سماعت کی تھی۔ جس پر نیپرا کے سی پی پی اے کے حق میں فیصلہ دیا۔ اضافی وصولیاں ستمبر کے ماہ کے بلوں پر ہوگا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا، نیپرا کے مطابق اطلاق الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہوگا۔

ملک بھر کے عوام میں نیپرا کے اس فیصلے سے تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور ان کا شکوہ ہے کہ مسلسل فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ بلوں میں لگ کر آرہی ہے۔ اسی وجہ سے عوام کو بجلی کا فی یونٹ 35 سے 55 روپے میں پڑتا ہے۔ بجلی کا بل دیکھ کر کلیجہ منہ کو آنے لگتا ہے۔

متعلقہ تحاریر