اگست میں ترسیلات زر 8 فیصد اضافے سے 2.7 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
واضح رہے کہ یہ لگاتار 27 واں مہینہ ہے جس میں وصولیاں 2 بلین ڈالر کی حد سے اوپر رہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تازہ ترین اعداد و شمار سے یہ بات کھل کر سامنے آگئی ہے کہ اگست 2022 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے وطن بھیجی جانے والی ترسیلات زر ماہانہ 8 فیصد اضافے سے 2.7 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔
مرکزی بینک کے مطابق ترسیلات زر میں معمولی اضافہ ماہ اگست میں کام کے دنوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق، اگست میں سمندر پار پاکستانیوں کی طرف سے وطن بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں ماہانہ بنیادوں پر 7.9 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیادوں پر 1.5 فیصد اضافہ ہوا ہے جو بڑھ کر 2.7 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
منافع بخش ادارے ‘پاکستان اسٹیل ملز’ کو کیسے تباہ کیا گیا؟
نیپرا کا عوام کو ایک اور جھٹکا: بجلی 4 روپے 34 پیسے مزید مہنگی
پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اگست کے مہینے میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جولائی کے مہینے میں عدالاضحیٰ کی وجہ سے کام کے دنوں کمی کی وجہ سے ترسیلات زر میں 8 فیصد کی زبردست کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ یہ لگاتار 27 واں مہینہ ہے جس میں وصولیاں 2 بلین ڈالر کی حد سے اوپر رہیں۔
رواں مالی سال 2022-23 کے پہلے دو مہینوں میں ترسیلات زر کی آمد سال بہ سال 3 فیصد کم ہوکر 5.25 بلین ڈالر ہوگئی۔
واضح رہے کہ روپے کی قدر میں مسلسل کمی زرمبادلہ کے ذخائر کو متاثر کرسکتی ہے ، کیونکہ بیرون ممالک مین بیٹھے افراد بہتر سے بہتر تبادلوں کی شرح تلاش کرتے ہیں۔
غیرممالک سے موصول ہونے والی ترسیلات کی تفصیلات
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے اگست 2022 میں سب سے زیادہ 691.8 ملین ڈالر بھجوائے۔ یہ جولائی 2022 میں موصول ہونے والے 580.6 ملین ڈالر سے 19.15 فیصد زیادہ ہے۔
متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے 16.48 فیصد سے زیادہ رقم وطن بھیجی۔ کیونکہ رسیدیں 456.2 ملین ڈالر سے بڑھ کر 531.4 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔
برطانیہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر 10.2 فیصد کم ہوکر 369.7 ملین ڈالر رہ گئیں۔ انہوں نے جولائی 2022 میں 411.7 ملین ڈالر بھیجے تھے۔
دیگر خلیجی تعاون کونسل (GCC) ممالک سے ترسیلات زر 7.1 فیصد بڑھ کر 300.8 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، تاہم یورپی ممالک سے ترسیلات زر میں 6.65 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔









