ملک بھر میں آٹے کے دام بڑھ گئے، نیا مسئلہ سر اٹھانے لگا

پاکستان ادارہ شماریات کے رپورٹ کے مطابق کراچی اور کوئٹہ کے شہری 20 کلو آٹے کا تھیلا 2400 روپے میں خریدنے پر مجبور ہیں۔

ملک میں آٹے کے دام آسمان سے باتیں کرنے لگے، آٹے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، پورے ملک میں عوام منافع خوروں کے رحم و کرم پر آگئے۔

ملک بھر میں آٹے کے دام ایک بار پھر بےلگام ہوگئے ہیں اور مسلسل چھٹے ہفتے آٹے ریٹ میں نئے ریکارڈ دیکھنے کو ملے ہیں۔ کراچی اور کوئٹہ میں آٹے کا 20 کلو تھیلا ریکارڈ 2400 روپے تک پہنچ گیا، عوام کی پریشانی دگنی ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اتحادیوں نے معیشت کا جنازہ نکال دیا،فچ کی شرح نمو 0.2فیصد رہنے کی پیشگوئی

اے ڈی بی نے پاکستان کے لیے 1.5 بلین ڈالر قرض کی منظوری دے دی

کراچی اور کوئٹہ میں آٹا 120 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے ، اور عوام کی پریشانی کا حل کسی کے پاس نہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں کراچی اور کوئٹہ کے شہری سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 250 روپے تک مہنگا ہوگیا۔ کراچی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 200 روپے تک مہنگا فروخت ہورہا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق خضدار 250, لاڑکانہ میں 200, حیدر آباد میں آٹے کا تھیلا 160 روپے تک مہنگا ہوا ہے۔

پاکستان ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق سکھر میں 29 کلو آٹے کا تھیلا 160, کوئٹہ میں 100 روپے اور بنوں میں آٹے کا تھیلا 90 روپے تک مہنگا ہوا ہے۔

پاکستان ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق حیدر آباد میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2260 روپے تک میں فروخت ہورہا ہے۔

خضدار میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2200 روپے تک پہنچ گیا جبکہ کاڑکانہ میں 2100, سکھر میں 2040 اور بنوں میں آٹے کا تھیلا 1950 روپے تک میں فروخت ہو رہا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق پنجاب کے بڑے شہروں میں سرکاری آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 980 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسلام آباد اور پشاور میں بھی آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1980  روپے تک میں فروخت ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں اوپن مارکیٹ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا ایک ہفتے میں 60 روپے مہنگا ہوکر 2020 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر