مالی سال کے پہلے ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 16.5 فیصد کی کمی

جولائی میں سیمنٹ کی پیداوار میں 41.9 فیصد ، کھاد کی پیداوار میں 13.6 فیصد، گاڑیوں کی پیداوار میں 7.4 فیصد ،خوراک کی پیداوار میں  9.3 فیصد اور دواساز فیکٹریوں  کی پیداوار میں 34.2 فی صد کی کمی ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات

حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے صنعتیں ترقی معکوس کا شکار ہونے لگیں، جولائی میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 16.5 فیصد کی کمی  ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان شماریات بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق رواں  سال  صرف جون 2022 کی نسبت جولائی 2022 میں صنعتی ترقی 16.5 فیصد کم ہوگئی۔  جولائی 2021 کی نسبت جولائی 2022 میں صنعتی پیداوار میں 1.4 فیصد کی کمی ہوئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

گیس کی پیداوار میں 6 فیصد کمی،ایل این جی کا استعمال33فیصد بڑھ گیا

2018-19 میں پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کا عمل غیرشفاف تھا، اسٹیک ہولڈرز گروپ

ادارہ شماریات نے رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار کے اعدادوشمار جاری کر دیے۔ ادارہ شماریات کے مطابق جولائی میں سیمنٹ کی پیداوار میں 41.9 فیصد ، کھاد کی پیداوار میں 13.6 فیصد، گاڑیوں کی پیداوار میں 7.4 فیصد ،خوراک کی پیداوار میں  9.3 فیصد اور دواساز فیکٹریوں  کی پیداوار میں 34.2 فی صد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق   پاکستان کی کیمیکلز  انڈسٹری میں 1.3 فیصد اور ٹیکسٹائل  کی پیداوار میں 2.2 فیصد  جبکہ  ربڑ کی  مصنوعات کی پیداوار میں 2.1 فیصد ریکارڈ ہوئی۔

پاکستان شماریات بیورو کے مطابق کچھ صنعتوں میں بہتری بھی نظر آئی۔  رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں چمڑے کی مصنوعات کی پیداوار میں 16.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔  اس عرصے میں آئرن و اسٹیل انڈسٹری کی مصنوعات کی پیداوار میں 13.2 فیصد ، پیپر اور بورڈ کی پیداوار میں 26.8 فیصد ،گارمنٹس کی  پیدوار 48.5 فی صد بڑھی ۔

ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ زراعت کے بعد صنعتیں روزگار کا  دوسرا بڑا زریعہ ہیں اور ان میں کمی آنے سے ملک میں بےروزگاری بڑھے گی اور مجموعی طور پر معاشی ترقی یعنی جی ڈی پی گروتھ متاثر ہوگی۔

متعلقہ تحاریر