پاکستان کا اسٹارٹ اپ سسٹم مالی بحران کا شکار ہوکر 46 فیصد کم ہوگیا

گزشہ سہ ماہی کے دوران مختلف معاہدوں کے تحت اسٹارٹ اپس منصوبوں نے 17 کروڑ 3 لاکھ ڈالر جمع کیے تھےجوکہ اپریل سے جون کی سہ ماہی میں تقریباً 40 فیصد کم ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے بہت سے ملازمین کو نوکریوں سے ہاتھ دھونا پڑا ہے

پاکستان کا اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم مالی بحران کا شکار ہوگیا ہے۔ پاکستانی سٹارٹ اپس نے جولائی تا ستمبر کی سہ ماہی میں 18 سودوں میں مجموعی طور پر 55.4 ملین ڈالر اکٹھے کیے جو کہ گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 46.2 فیصد کم ہے ۔

ملک کے ٹیک ایکو سسٹم میں سرمایہ کاری کے بہاؤ پر نظررکھنے والی ویب سائٹ ڈیٹا دربار کے مرتب کردہ اعدوشما کے مطابق جولائی تا ستمبر میں ٹکٹ کا اوسط سائز 4.6 ملین ڈالر رہا جوکہ ایک سہ ماہی پہلے  4.9 ملین ڈالر تھا۔

یہ بھی پڑھیے

کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالرکی قدر میں اعشاریہ 51 فیصد کی کمی

داتا دربارکے شریک بانی مطاہر خان نے ہفتے کو ایک انٹرو یو میں ڈان  نیوز کو بتایا کہ  غیر یقینی میکرو اور مالیاتی موقف میں تبدیلی کے درمیان اسٹارٹ اپ سرمایہ کاری میں عالمی سست روی کے علاوہ، اسٹارٹ اپ (ایئر لفٹ) کی بندش کے ساتھ ساتھ فنٹیک (TAG) کے خلاف دھوکہ دہی کے الزامات بھی سامنے آئے ہیں۔

 بھاری مالی اعانت سے چلنے والی فوری ڈیلیوری سروس فراہم کرنے والے ایئر لفٹ کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے جبکہ کریم ایس ڈبلیو وی ایل ، ٹرک اٹ ان، واوا کارز سمیت دیگر اداروں نے اپنے بہت سے ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کردیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی صورتحال کے ساتھ اس طرح کی بری خبروں نے ہمارے ملک کے خطرے  کی حد  کو بڑھا دیا ہے۔ اچھی قیمتیں حاصل کرنا بہت زیادہ چیلنجنگ بن گیا ہے ۔

اپریل-جون سہ ماہی میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری والا شعبہ ای کامرس تھا، گزشتہ 3مہینوں میں 4 کروڑ 26 لاکھ ڈالر مالیت کی کل فنڈنگ کے ساتھ 5 ای کامرس ڈیلز ہوئی ہیں۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ایک فی میل مشترکہ بزنس اسٹارٹ اپ نے اپریل-جون میں 5 لاکھ ڈالر جمع کیے جب کہ اس طرح کے دو کاروبار جنوری-مارچ میں 9 لاکھ ڈالر حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

 دیگر سرفہرست شعبوں میں تین ڈیلز کے ساتھ فن ٹیک 2 کروڑ 78 لاکھ ڈالر ہیلتھ ٹیک دو معاہدوں کے ساتھ ایک 33 لاکھ ڈالر اور ٹرانسپورٹیشن اور لاجسٹکس 6 سودوں میں ایک کروڑ 5 لاکھ ڈالر جمع کرسکی ہیں۔

متعلقہ تحاریر