ستمبر کے مہینے میں پاکستانی برآمدات میں 3.8 فیصد کمی ریکارڈ

ادارہ شماریات نے تجارتی اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ستمبر میں برآمدات کا حجم 2 ارب 38 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز رہا۔

رواں مالی سال میں ایکسپورٹ کا ستیاناس ہوگیا، ڈالر ریکارڈ سطح پر پہنچنے کے باوجود بھی ستمبر میں برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ، اگست کے مقابلے میں ستمبر میں برآمدات تین اعشاریہ آٹھ تین فیصد کم ہوگئیں۔

پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں صفر اعشاریہ نو ایک فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سیلاب کی تباہ کاریاں: کپاس کی کمی کے باعث چھوٹی ٹیکسٹائل ملز بند ہونا شروع

سندھ میں ٹرینوں کا پہیہ جام ، کرائے آسماں سے باتیں کرنے لگے

ادارہ شماریات نے تجارتی اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ستمبر میں برآمدات کا حجم 2 ارب 38 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز رہا جبکہ اس عرصے میں درآمدات 5 ارب 26 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہیں۔

پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر میں تجارتی خسارہ 2 ارب 88 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہا۔

اپنی رپورٹ میں پاکستان ادارہ شماریات نے بتایا ہے کہ جولائی تا ستمبر تجارتی خسارہ 9 ارب 20 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز پر پہنچ گیا تھا۔

پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا ستمبر امپورٹ  کا حجم 16 ارب 33 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہا جبکہ اس عرصے میں ایکسپورٹ 7 ارب 12 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہیں۔

پاکستان شماریات بیورو کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال ستمبر کی نسبت رواں سال ستمبر میں ایکسپورٹ میں 0.91  فیصد اور امپورٹ میں 19.72 فیصد کی کمی ہوئی۔

متعلقہ تحاریر