کے الیکٹرک صارفین کے لیے خوشخبری، بجلی کے فی یونٹ میں 4.89 روپے کمی
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے کمی اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں کی گئی ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے صارفین کو خوشخبری سناتے ہوئے بجلی کے فی یونٹ میں 4 روپے 89 پیسے کمی کردی۔
نیپرا نے ملک کے دیگر شہریوں کی طرح کے الیکڑک صارفین کے لئے بجلی سستی کردی ہے۔ اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 89 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیے
آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر نے پاکستانی حکمرانوں کا کچا چٹھا کھول کررکھ دیا
شہباز حکومت کے 6 ماہ میں زرمبادلہ کے ذخائر تین سال کی کم ترین سطح پرآگئے
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے اس حوالے سے نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
کے الیکٹرک نے نیپرا کو نے 4 روپے 21 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے نوٹی فیکیشن کے مطابق کمی کا اطلاق صرف 1 ماہ کے لئے ہوگا۔
نیپرا حکام کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین اور 300 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہوگا۔
نیپرا کے نوٹی فیکیشن کے مطابق زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر بھی اس کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
اعلامیہ پاور ڈویژن
دوسری جانب پاور ڈویژن نے اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ الحمدللہ پورے ملک میں بجلی کی جنریشن اور ٹرانسمشن کا نظام بحال کر دیا گیا ہے۔
پاور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق کراچی کو نیشنل گرڈ سے دی جانے والی بجلی بھی مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے۔
تیز ترین بحالی وزارت توانائی ، این پی سی سی اور این ٹی ڈی سی کی محنت اور اللّٰہ تعالیٰ کی رحمت کا نتیجہ ہے۔









