انٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں معمولی کمی

کاروباری ہفتے کے پہلے روز روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں معمولی اضافہ ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک ڈالر219 روپے 51 پیسے کی سطح پر آگیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی اور 218 روپے 89 پیسے پر آیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر میں کمی دیکھی گئی

کاروباری ہفتے کے پہلے روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا۔ انٹربینک میں ایک ڈالر46 پیسے مہنگا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 30 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

پاکستان کرنسی روپے کے مقابلے میں آج بھی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافے کا رجحان دیکھا گیا ۔ ڈالر انٹر بینک میں 46    پیسے مہنگا ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ۔

یہ بھی پڑھیے

آئی ٹی برآمدات میں غیرمعمولی نمو حاصل پاکستانی معیشت کو سنبھالا دیں گے، اسحاق ڈار

اسٹیٹ بینک پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر کی اعشاریہ صفر 21 فیصد  بڑھی جس کے بعد ایک ڈالر 218 روپے 89 پیسے کی سطح پر آگیا ہے ۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ٹریڈنگ کے دوران ایک ڈالر 219 روپے51 پیسے کی سطح پر آگیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی اور 218 روپے 89 پیسے پر آیا ۔

دوسری جانب کاروباری دورانیے میں اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوا۔ فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق  ڈالر30پیسے کی کمی کے بعد 225 روپے 70 پیسے کا ہوگیا ہے ۔

معاشی ماہرین نے سیاسی ماحول میں گرما گرمی سے ملک کی معیشت پر اثر پڑرہا ہے جس کی وجہ سے امریکی کرنسی کی قدر میں اضافے کا رجحان دیکھا جارہا ہے ۔

معیشت پر نظر رکھنے والوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کی آمد کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی سے کاروباری طبقے اور عوام نے سکون کا سانس لیا تھا تاہم دوبارہ ڈالر کا مستحکم ہونا پریشان کن ہے ۔

متعلقہ تحاریر