کمشنر ایف بی آر سکھر سے اسمال ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
کمشنرفیڈرل بورڈ ریونیو ( ایف بی آر) سکھر ڈاکٹر پرویز شر کا کہنا ہے کہ تاجروں کے ٹیکس سے ہماری تنخواہیں دی جاتی ہیں، اگر انہیں کوئی مسئلہ درپیش ہو تو اس کے حل کیلئے محکمہ حاضر ہے، کسی تاجر کو بلاجواز پریشان نہیں کیا جائے گا۔ کوئی تاجر پوائنٹ آف سیل کے زمرے میں نہیں آتا تو وہ تحریری طور پر ہمیں آگا ہ کریں
کمشنرفیڈرل بورڈ ریونیو ( ایف بی آر) سکھر ڈاکٹر پرویز شر کا کہنا ہے کہ تاجروں کے دیئے ہوئے ٹیکس سے ہی ملک کا نظام چلتا ہے۔ ٹیکس ادائیگی میں کسی بھی قسم کی پریشانی یامسئلہ درپیش ہو تو ایف بی آئی افسران سے رابطہ کرکے مسائل حل کروائیں جا سکتے ہیں۔
سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن کی قیادت میں تاجروں کے وفد سے گفتگو میں کمشنرفیڈرل بورڈ ریونیو ( ایف بی آر) سکھر ڈاکٹر پرویز شر نے کہا کہ تاجروں کے ٹیکس سے ملکی نظام رواں دواں ہے۔ ہم تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
سکھر اسمال ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کو ٹیکس تجاویز پیش کردیں
ڈاکٹرپرویز شر نے کہا کہ ہم تاجروں کے دیئے ہوئے ٹیکس سے ہی تنخواہیں وصول کرتے ہیں اور ٹیکس دہندہ کے مسائل کو حل کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہیں۔ٹیکس قوانین حکومت تشکیل دیتی ہے اور ہمارا کام اس پر عمل درآمد کروانا ہوتا ہے ۔
کمشنر ایف بی آئی نے کہا کہ تاجربرادری کو پوائنٹ آف سیل یا سیلزٹیکس رجسٹریشن قوانین ترامیم کروانی ہے تو حکومت اور ایف بی آرکو تحریری تجاویز پیش کی جائیں، ہم اپنے دائرہ اختیار میں موجود ہر ممکن سہولت تاجر برادری کو فراہم کرینگے۔
سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر نے کہا کہ تاجر برادری باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرتی ہے لیکن حکومت اور ایف بی آر ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے کے بجائے ٹیکس ادا کرنیوالے تاجروں پر ہی نئی نئی پالیسیز بناکر ہمیں پریشان کرتی رہتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ ایف بی آر کی جانب سے پوائنٹ آف سیل اورسیلز ٹیکس رجسٹریشن کے نوٹسز کے اجراءسے تاجر برادری میں شدید بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ چھوٹی دکانوں پر پوائنٹ آف سیل کسی بھی صورت ممکن نہیں ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
ایف بی آر کی فکس ٹیکس سے متعلق میٹنگ، تاجروں نے شکایتوں کے انبار لگادیئے
حاجی محمد جاوید میمن نے کہا کہ حکومت اور ایف بی آر پوائنٹ آف سیل اور سیلز ٹیکس رجسٹریشن کا خاتمہ کر کے تاجروں کی مشاورت سے فکس ٹیکس کا نظام متعارف کرائے تاکہ ہر تاجر آسانی سے ٹیکس ادا کر کے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکے۔
کمشنر ایف بی آر ڈاکٹر پرویز احمد شر نے تاجروں کے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ کسی تاجر کو بلاجواز پریشان نہیں کیا جائے گا ۔ کوئی تاجر پوائنٹ آف سیل کے زمرے میں نہیں آتا تو وہ تحریری طور پر ہمیں آگا ہ کریں، ان کے مسائل حل کریں گے۔