پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 13.250 ارب ڈالر پر پہنچ گئے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے کل زرمبادلہ کے ذخائر 13.25013 ارب 25 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوان زرمبادلہ کے ذخائر میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے سے 20 اکتوبر 2022 کو جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کے پاس کل مائع غیر ملکی ذخائر 13,250.9 ملین امریکی ڈالر تھے۔

یہ بھی پڑھیے

عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کے ڈیفالٹ کے خدشات ظاہر کردیئے

لارج اسکیل مینوفیکچرنگ انڈسٹریز کی پیداوار میں 0.4 فیصد کمی ریکارڈ

غیر ملکی ذخائر کی پوزیشن کی تقسیم درج ذیل ہے:-

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 7,597.2 ملین امریکی ڈالر ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص غیر ملکی ذخائر 5,653.7 ملین امریکی ڈالر ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق کل مائع غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13250.9 ملین امریکی ڈالر ہیں۔

ایس بی پی کے مطابق 14-اکتوبر 2022 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران، اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہوئی، اور ہفتے کا اختتام 7,597.2 ملین امریکی ڈالر پر ہوا۔

متعلقہ تحاریر