حکومت ملٹی نیشنل کمپنیز کے آگے ڈھیر ، وزیر خزانہ نے ادویات کی قیمتوں میں کمی کا غلط ٹوئٹ چلا دیا

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر پیراسیٹامول پروڈکٹ کی قیمتوں میں کمی کا ٹوئٹ کیا تھا اصل میں قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے ملٹی نیشنل ادویات ساز کمپنیز  کے آگے ہتھیار ڈال دیئے، پیراسٹامول ایکسٹرا اور پیراسٹامول سیرپ مہنگے، وزیر خزانہ نے ریٹ میں کمی کا ٹوئٹ کیا لیکن حقیقت میں ریٹ کم ہونے کی بجائے بڑھ گئے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے سربراہوں کے ساتھ ملاقات میں ڈھیر ہو گئے ملاقات میں پیراسیٹامول کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اتفاق کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان کی کریڈٹ ڈیفالٹ سویپ (سی ڈی ایس ) کی درجہ بندی میں کمی کا رجحان

ٹی آر جی پاکستان نے جہانگیر صدیقی گروپ کے خلاف قانونی محاذ کھول دیا

اسحاق ڈار کے ٹوئٹ کے مطابق فارماسیوٹیکل کمپنیوں کا پیراسیٹامول کی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر اتفاق کیا گیا ہے لیکن حقیقت وزیر خزانہ کے ٹوئٹ سے بالکل مختلف ہے۔

وفاقی حکومت نے پیراسٹامول نارمل اور پیراسٹامول ایکسٹرا اور پیراسٹامول سیرپ مہنگے کرنے کی منظوری دی ہے۔

پیراسیٹامول 500 ملی گرام کی قیمت میں فی گولی 2 روپے 35 پیسے کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ یوں کمی کی بجائے پیراسٹامول نارمل کے ریٹ میں 65 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔

پیراسیٹامول ایکسٹرا 500 ملی گرام کی قیمت میں فی گولی 2 روپے 75 پیسے مقرر کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے اس کی قیمت 2 روپے 18 پیسے فی ٹیبلٹ تھی ، اس کے ریٹ میں 58 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

پیراسیٹامول شربت کی قیمت 117 روپے 60 پیسے مقرر کردی گئی جس کی قیمت 80 روپے تھی ، یوں سیرپ کے ریٹ میں 47 روپے 60 پیسے مہنگا کردیا گیا یے۔

عوام پریشان ہیں کہ اسحاق ڈار نے قوم کو ماموں بنادیا ہے اور کمی کی بجائے اضافہ کردیا ہے۔

متعلقہ تحاریر