انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 58 پیسے سستا ، اسٹاک مارکیٹ میں 124 پوائنٹس کا اضافہ

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اے ڈی بی کی جانب سے 1.5 ارب ڈالر کی قسط ملنے کی وجہ سے مارکیٹ میں مثبت اشارے مل رہے ہیں۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں 0.72 فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی جبکہ اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 124 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جبکہ سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کی کمی ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 222 روپے کے بعد 221 روپے سے بھی نیچے آگیا۔ گزشتہ ہفتے کے کاروباری روز کے آخری دن انٹربینک میں ڈالر 222 روپے 47 پیسے پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

مالیاتی خسارہ بے قابو، رو پیہ قدر کھوبیٹھا، برآمدات بڑھ گئیں، درآمدات میں کمی

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے 58 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے بعد ڈالر 222.47 روپے سے کم ہوکر 220.89 روپے پر بند ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ایک دن میں روپے کی قدر میں 0.72 فیصد بہتری ہوئی۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں وزیر خزانہ نے عندیہ دیا تھا کہ ڈالر کی اصل قیمت 200 روپے سے نیچے ہے ، وزیر خزانہ نے ڈالر ہولڈنگ کرنے والوں اور ڈالر کی اسمگلنگ کرنے والوں پر بھی ایکشن لینے کا صاف کہہ دیا تھا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے اے ڈی بی سے 1.50 ارب ڈالر ملنے کے بعد دیگر مالیاتی اداروں سے بھی پاکستان کو 2 ارب ڈالر ملنے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ تاہم ان کا کہنا ہے سیاسی غیر یقینی صورتحال کا بھی روپے پر پریشر موجود ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی اور دیگر کرنسیز مہنگی

1:اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے کمی سے 227  روپے کا ہوگیا

2:اوپن مارکیٹ میں یورو 5.50 روپے مہنگا یوکر 231.25 روپے کا یوگیا

3:اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 8.30 روپے اضافےسے 270 روپے کا ہوگیا

4:امارتی درہم 80  پیسے مہنگا ہوکر 66 روپے کا ہوگیا

5:سعودی ریال 1.70 روہے مہنگا ہوکر 62.10 روپے پر پینچ گیا

ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے دیگر کرنسی کی قدر میں اضافہ ہوا یے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران مثبت رجحان رہا اور 100 انڈیکس میں 124 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق 100 انڈیکس 0.31 فیصد اضافے سے 41 ہزار 264 کی سطح پربند ہوا۔

مجموعی طور پر 351 کمپنیوں کے شیئرز کے سودے ہوئے۔ 176 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ اور 145 شیئرز کی قیمت میں کمی ہوئی۔ کاروبار کے دوران انڈیکس کی بلند سطح 41375 اور کم سطح 41140 رہی۔

مارکیٹ کے ذرائع کے مطابق 2.49 ارب روپے مالیت کے 9.70 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔ شیئرز کے بہتر ریٹ ہونے پر سرمایہ کارون کی جانب سے خریداری کا رجحان ہے۔

ادھر سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ، اور ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 50 ہزار روپے ہوگئی۔

دس گرام سونے کی قیمت 1544 روپے کمی سے 1 لاکھ 28 ہزار 600 روپے ہوگئی۔

ایک تولہ چاندی کی قیمت 1580 روپے پر برقرار رہی۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر کمی سے 1640 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

متعلقہ تحاریر