کراچی میں ملک کی پہلی ماحول دوست بس سروس کے آزمائشی سفر کاآغاز

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے آج سے کراچی میں ملک کی پہلی نئی ماحول دوست بس سروس کے آزمائشی سفر کا آغاز کردیا۔

وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن  نے نئی بس سروس کی تفصیلات اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سندھ حکومت کا پیپلز بس سروس کی موبائل ایپلی کیشن لانچ کرنے کا اعلان

سندھ حکومت نے پیپلزبس سروس کے کرائے میں 100فیصد اضافہ کردیا

وزیرٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ سندھ حکومت کا محکمہ ٹرانسپورٹ  کراچی میں نئی ​​بس سروس شروع کرنے جارہاہے، یہ پاکستان کی پہلی الیکٹریکل بسیں ہیں جو مکمل طور پر ماحول دوست ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کا نیا منصوبے کا اعلان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب کراچی میں ٹرانسپورٹ کے نئے منصوبے جاری ہیں جبکہ پیپلز بس سروس کے تحت یکے بعد دیگرے نئے روٹس لانچ کیے گئے ہیں۔تاہم الیکٹرک بسوں کی پائیداری کے حوالے سے شکوک تاحال برقرار ہیں کیونکہ پچھلے سال یہی اقدام زیادہ عرصے تک چل نہیں پایا تھا۔

انگریزی روزنامہ بزنس ریکارڈر کے مطابق  مارچ 2021 اس وقت کے وزیربلدیات سندھ اویس شاہ نے کراچی میں نجی شعبے کے تعاون سے ملک کے پہلے الیکٹرک بس منصوبے کا افتتاح کیا تھا اور  سال کے آخر تک ان ماحول دوست بسو ں کی تعداد 100 تک پہنچانے کی امید ظاہر کی تھی۔

 ڈان ڈاٹ کام کے مطابق یہ برقی بس سروس ٹاور سے سہراب گوٹھ تک چلائی گئی تھی اور ایک اسٹاپ کا کرایہ کم از کم 10 روپے مقرر کیا گیا تھا تاہم یہ منصوبہ پائیدار ثابت نہیں ہوا اور اس واحد روٹ کو بھی بند کردیا گیا تھا۔

متعلقہ تحاریر