کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قدر میں کمی، اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک امریکی کرنسی کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا، سونے کے بازار میں مہنگائی چھائی رہی ، فی تولہ سونا  600 روپے مہنگا ہوگیا

ہفتہ وار تعطیلات کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک امریکی کرنسی کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مستحکم رہی ۔

کاروباری  ہفتے کے پہلے روز کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا۔ انٹربینک میں ایک ڈالر 26 پیسے سستا ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔

یہ بھی پڑھیے

اسحاق ڈار کو سعودی عرب اور چائنا سے 13 ارب ڈالر کا پیکج ملنے کی امید

اسٹیٹ بینک پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کی قدر میں صفر اعشاریہ 12 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد ایک ڈالر 221 روپے 66 پیسے کی سطح پر آگیا ہے ۔

مرکزی بینک کے مطابق انٹر بینک میں ایک ڈالر کی قدر میں 26 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد انٹر بینک میں ایک ڈالر 221 روپے 66 پیسے کا ہوگیا جبکہ اس سے قبل ڈالر 221 روپے 91 پیسے کا تھا ۔

اوپن مارکیٹ میں  ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔ فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ مسلسل تیسرے روز تبدیل نہیں ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 227 روپے 75 پیسےکا ہے۔

دوسری جانب  کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا ۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 191 پوائنٹس کے اضافے کے بعد40 ہزار 47 پر بند ہوا ۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن  کے مطابق ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز  سونے کی قیمت  میں فی تولہ 600 روپے کا  اضافے ریکارڈ کیا گیا ۔

سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے اضافے کے بعد 1لاکھ 51 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت  514 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 30 ہزار 144 روپے ہوگئی ہے۔

متعلقہ تحاریر