سود کے حق میں اپیل واپس لینے کافیصلہ، ایشیائی انویسٹمنٹ بینک 50کروڑ ڈالر دیگا
سود سے پاک بینکاری نظام کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے گا، اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک وفاقی شریعت عدالت کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں دائر اپیلیں واپس لیں گے، وزیرخزانہ

وفاقی حکومت نے سودی نظام کے خاتمے سےمتعلق وفاقی شریعت عدالت کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ دائر اپیل واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔
دوسری جانب ایشیائی انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے پاکستان کو 50کروڑ ڈالر قرض دینے کی مظوری دیدی۔
یہ بھی پڑھیے
اسٹیٹ بینک نے مسافروں کے لیے بیرون ملک ڈالر لے جانے کی حد مزید کم کردی
گیس کمپنیز نے گیس کی قیمتوں میں 237 فیصد تک اضافہ مانگ لیا
وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی حکومت نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت اور گورنر اسٹیٹ بینک کی مشاورت سے فیصلہ کیاہے کہ سود سے پاک بینکاری نظام کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے گا، وفاقی شریت کورٹ کے اس حوالے سے فیصلے کے خلاف اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کی طرف سے کورٹ میں داخل اپیلوں کو بھی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اہم گفتگو کر رہے ہیں https://t.co/d7UEOfVtAS
— PML(N) (@pmln_org) November 9, 2022
انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت کوشش کرے گی کہ تیزی سے اسلامی نظام کو ملک میں نافذ کرے۔انہوں نے کہاکہ سود سے پاک معاشی نظام کونافذ کرنے میں بہت سے چیلنجز ہیں، 75 سال سے جاری بینکاری نظام کو اچانک منتقل نہیں کیا جاسکتا لیکن حکومت نے قرآن و سنت کی روشنی میں یہ فیصلہ کیا ہے کہ حکومت کی طرف سے فیڈرل شریعت کورٹ کے فیصلے کیخلاف جو اپیلیں کی گئی ہیں انہیں واپس لیا جائے گا اورحکومتی ادارے اللہ تعالیٰ کے بھروسے پر عدالت کی دی گئی مہلت میں معیشت کو سوس سے پاک بینکاری نظام کی جانب لے جانے کی کوشش کریں گے۔
دوسر ی جانب ایشیائی انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) کےبورڈ نے پاکستان کیلیے 50کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی۔
Board of Asian Infrastructure Investment Bank (AIIB) has today approved USD 500 million as co-financing of Asian Development Bank (ADB) funded BRACE program for Pakistan.
These Funds will be received by State Bank of Pakistan within November 2022.— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) November 9, 2022
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے ٹوئٹ میں اے آئی آئی بی کے فیصلے کی تصدیق کردی۔انہوں نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک اس فنانسنگ میں شراکت دار ہے، اسٹیٹ بینک کو یہ فنڈز اسی ماہ موصول ہو جائیں گی، ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ کی طرف سے منظور کردہ فنڈز ایشیائی ترقیاتی بینک اور بی آر اے سی ای پروگرام برائے پاکستان کی مشترکہ فنانسنگ ہے۔









