ایک ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 958 ملین ڈالرز کی کمی
اسٹیٹ بینک پاکستان کے اعداد و شمارکے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر958 ملین ڈالرز کمی کے بعد13 ارب 72 کروڑ ڈالر کی سطح پرآگئے ہیں، ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے زخائر میں 956 ملین ڈالر جبکہ کمرشل بینکس کے زخائرمیں 2 ملین ڈالرز کمی ریکارڈ کی گئی
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر958 ملین ڈالرزکمی کے بعد 13 ارب 72 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔ ایک ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ میں 956 ملین ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر958 ملین ڈالرزکمی کے بعد 13 ارب 72 کروڑ ڈالر کی سطح پرآگئے ہیں۔ ایک ہفتہ میں مرکزی بینک کے ذخائر میں 956 ملین ڈالر کمی ہوئی ۔
یہ بھی پڑھیے
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 7.43 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے
اسٹیٹ بینک پاکستان کے حکام کے مطابق بیرونی قرضوں پر95 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کے باعث مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر 4 نومبر تک 7 ارب 95 کروڑ ڈالر رہے۔
Total liquid foreign #reserves held by the country stood at US$ 13.72 billion as of November 04, 2022. For details: https://t.co/WpSgomnKT3 pic.twitter.com/jNbdDpUjNR
— SBP (@StateBank_Pak) November 11, 2022
اسٹیٹ بینک پاکستان کے حکام نے بتایا کہ رواں ماہ نومبر کے پہلے کاروباری ہفتے میں بیرونی قرضوں کے انتظام پر 95 کروڑ 60 لاکھ ڈالر خرچ ہوئے۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر 95 کروڑ 59 لاکھ ڈالر کم ہوکر 7 ارب 95 کروڑ ڈالر رہے۔ 4 نومبر تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 95 کروڑ 79 لاکھ ڈالر کم ہونے کے بعد 13 ارب 72 کروڑ ڈالر رہے۔
دوسری جانب ایک ہفتہ کے دوران کمرشل بینکوں کے زرمباد لہ کے ذخائر میں 20 لاکھ ڈالر کمی ہوئی جس کے بعد کمرشل بینکس کے ذخائر5 ارب 76 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے حکام کے مطابق زرمبادلہ زخائرمیں کمی بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کے باعث ہوئی جبکہ بیرونی قرضوں کی ری فنانسنگ کاعمل جاری ہے جس سے زرمبادلہ ذخائرمیں بہتری آئے گی۔