کسانوں کو بلا سود قرضوں کی فراہمی کیلئے 1802 ارب روپے کے پیکچ کی منظوری
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) نے کسانوں کیلئے1802 ارب روپے کے پیکج کی منطور دے دی ہے، پیکج میں ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کےلیے بلاسود قرضے دئیےجائیں گے جبکہ ڈی اے پی کھاد کی قیمتوں میں 2 ہزار روپے تک کی کمی بھی کی جائے گی
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) نے کسان پیکیج کے لیے 1802 ارب روپے کی منظوری دے دی۔ نئی اسکیم میں سود سے پاک مائیکرو لون اور نئے زرعی قرضے شامل کیے گئے ہیں۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) کے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیرخان، وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، وزیر مملکت برائے پیٹرولیم جناب مصدق مسعود ملک شریک ہوئے ۔
یہ بھی پڑھیے
لیٹر آف کریڈٹ کیلئے اضافی رقم وصول کرنے والے بینکس کے خلاف تحقیقات کا آغاز
اجلاس میں ایس اے پی ایم برائے خزانہ جناب طارق باجوہ، وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے تجارت و صنعت رانا احسان۔ افضل، وفاقی سیکرٹریز، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) کے اجلاس میں کسان پیکج 2022 پر وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کی جانب سے پیش کردہ سمری پر تبادلہ خیال کیا اور سمری میں تجویز کردہ پیکج کی منظوری دی۔
پیکج میں زرعی قرضوں کی تقسیم کو 1,419 ارب سے بڑھا کر 1,802 ارب کیا گیا ۔ پیکج میں ڈی اے پی کی قیمت میں 2000 روپے تک کمی شامل ہے جبکہ ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لیے بلاسود قرضہ شامل ہے ۔
وزارت توانائی، پیٹرولیم ڈویژن نے ہائی اسپیڈ ڈیزل،گیس آئل پریمیم سے متعلق ایک سمری پیش کی اور بتایا کہ سیلاب کے بعد بوائی کے سیزن اور بحالی کی کوششوں کی وجہ سےہائی اسپیڈ ڈیزل کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔
کمیٹی نے ہائی اسپیڈ ڈیزل فراہمی کیلئے درآمد کنندگان کو پریمیم کی واپسی کے حوالے سے نومبر 2022 کے لیے پی ایس او کے علاوہ او ایم سیز کی درآمد کے لی زیادہ کیپنگ کے ساتھ پریمیم کی اجازت دی۔
ای سی سی نے تحت مہنگے درآمدی فوسل فیول پر مبنی پاور جنریشن کے متبادل کے لیے بڑے پیمانے پر سولر پی وی پروجیکٹس کے لیے معیاری سیکیورٹی پیکج کے معاہدوں پر وزارت توانائی، پاور ڈویژن کی سمری پر بھی غور کیا اور سمری کی منظوری دی ۔
ای سی سی نے AEDB اور CPPA-G کے بورڈز کو IA (عمل درآمد کا معاہدہ) اور EPA (انرجی پرچیز ایگریمنٹ) میں کسی بھی ترمیم کی منظوری دینے کا اختیار دیا۔ اس طرح کی ترامیم GOP کی ذمہ داریوں میں اضافہ نہیں کریں گی ۔
اجلاس میں اس بات کا اشتراک کیا گیا کہ GOP موجودہ درآمد شدہ جیواشم ایندھن پر مبنی تھرمل پاور پلانٹس کو ان کی تکنیکی اور معاہدہ کی حدود میں نجی شعبے کے ذریعے بلٹ اون آپریٹ اینڈ ٹرانسفر (BOOT) کی بنیاد پر تبدیل کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر سولر پی وی پروجیکٹس تیار کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
غریب طبقے کیلئے ریلیف: وزیر خزانہ کا وزارت پیداوار کو جامع ماڈل تیار کرنے کی ہدایت
ای سی سی نے وزیر اعظم کی کامیاب جوان-یوتھ انٹرپرینیورشپ اسکیم پر نظرثانی اور اسے مزید بامقصد بنانے کے لیے پرائم منسٹر یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیمکے نام سے تبدیل کرنے کے لیے فنانس ڈویژن کی تجویز کی منظوری دی۔
اسٹریٹجک پلان ڈویژن نے ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس اور اسٹیٹ انجینئرنگ کارپوریشن کی زمین کو منتقل کرنے کے حوالے سے ایک سمری پیش کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ایچ ای سی کی نجکاری کی تکمیل کے لیے زمین کے معاملے کو حل کرنے کے لیے اس فیصلے کی ضرورت ہے۔
ای سی سی نے غور و خوض کے بعد منظوری دی کہ زیر غور زمینیں اسٹیٹ انجینئرنگ کارپوریشن اور HEC سے بالترتیب HMC اور HMC-3 کو واجبات کے ساتھ اور مطلوبہ واجبات کی ادائیگی سے مشروط کی جا سکتی ہیں۔