روپیہ دباؤ کا شکار، ڈالر 1روپے25 پیسے مہنگا ہوگیا، حصص بازار میں مثبت رجحان

اسٹیٹ بینک پاکستان (ایس بی پی) کے اعداد و شمارکے مطابق  انٹربینک میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 222 روپے 41 پیسے کی سطح پر آگیا۔ گزشتہ روز ڈالر 221 روپے 91 پیسے پر بند ہوا تھا، حصص بازار میں مثبت رجحان دیکھا گیا۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پی ایس ایکس کا  100 انڈیکس 186 پوائنٹس اضافے سے 42983 پر بند ہوا

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹربینک میں ڈالر50 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک روپے 25 پیسے مہنگا ہوا۔

کرنسی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستانی روپیہ دباؤ کا شکار رہا۔ انٹربینک میں روپے کی قدر میں صفر اعشاریہ 22 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں سوا روپے مہنگا ہوگیا ۔

یہ بھی پڑھیے

اسٹیٹ بینک نے زائد وصولیوں پر ایل سیز کھولنے والے بینکوں سے جواب طلب کرلیا

اسٹیٹ بینک پاکستان (ایس بی پی) کے اعداد و شمار کے  مطابق  انٹر بینک  میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہونے کے بعد  222 روپے 41 پیسے کی سطح پر آگیا ۔گزشتہ روز ڈالر 221 روپے 91 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپے 25 پیسے اضافے سے 229 روپے کا ہوگیا ہے ۔

ماہرین معیشت نے روپے کی قدر میں مسلسل کمی کو آئی ایم ایف کی شرائط سے جوڑا ہے۔ ماہرین کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا اسٹاف مشن اس ماہ کے آخر تک اسلام آباد میں متوقع ہے ۔

معاشی امور کے ماہرین نے کہا ہے کہ گزشتہ 5 سالہ کریڈٹ ڈیفالٹ سویپ (CDS) سے ماپا جانے والے پاکستان کے ڈیفالٹ کے خطرات بھی بڑھ چکے ہیں اور سی ڈی ایس 65 فیصد تک جا پہنچا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

کسانوں کو بلا سود قرضوں کی فراہمی کیلئے 1802 ارب روپے کے پیکچ کی منظوری

دوسری جانب حصص بازار میں مثبت رجحان دیکھا گیا۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پی ایس ایکس کا  100 انڈیکس 186 پوائنٹس اضافے سے 42983 پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں آج 18 کروڑ 67 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔ شیئرز بازار کے کاروبارکی مالیت 6 ارب 66 کروڑ روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن7 ارب روپے بڑھ کر6868 ارب روپے ہے۔

متعلقہ تحاریر