ہفتہ وار مہنگائی میں 0.62 فیصد اضافہ ، 23 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی
ادارہ شماریات پاکستان کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی جبکہ 15 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
اس ہفتے بھی ملک میں مہنگائی کا راج رہا، ہفتہ وار مہنگائِی 0.62 فیصد مزید بڑھ گئی ، ایک ہفتے میں مرغی 13 روپے 42 پیسے پیاز 8 روپے 39 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے۔
ادارہ شماریات پاکستان نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔ جن کے مطابق نومبر کے وسط تک ملک میں مہنگائی 29.73 فیصد تک ریکارڈ کی گئی ۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 3 ارب 28 کروڑ ڈالرز کی کمی
کاروباری ہفتے کا چوتھا روز: ڈالر مزید مہنگا، حصص بازار میں منفی رجحان
ایک ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں مرغی 13 روپے 42 پیسے ، پیاز 8 روپے 39 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے۔ چائے کا پیکٹ 22 روپے 9 پیسے مہنگا ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں انڈے 9 روپے فی درجن مہنگے ہوئِے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے ہیں آلو ایک روپے 81 پیسے ، سرخ مرچ پیکٹ 2 روپے 83 پیسے مہنگا ہوئی۔ کیلے ، چینی ، چاول ، دودھ اور دہی سمیت دیگر اشیاء مہنگی ہوئیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی بھی ہوئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے ٹماٹر 12 روپے 66 پیسے فی کلو سستے ہوئے۔ دال مسور 4 روپے 11 پیسے ، دال چنا 3 روپے 43 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق دال ماش اڑھائی روپے فی کلو، دال مونگ ایک روپے 54 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔20 کلو آٹے کا تھیلا 3 روپے 27 پیسے سستا ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 15 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔









