افغان حکام کی پاکستان کو کوئلے کی برآمدات میں اضافے کی یقین دہانی

پاک افغان بارڈر منیجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں امن و امان، منشیات اسمگلنگ کی روک تھام، کارگو کی کلیرئنس میں تیزی لانے کے حوالے سے گفتگو کی گئی، جوائنٹ چیمبر آف کامرس کے مطالبے پر افغان حکام نے کوئلے برآمدات میں اضافے  کی یقین دہانی کروائی

پاکستان کسٹم کے ایڈیشنل کلکٹر محمد رضوان کی زیرصدارت پاک افغان بارڈر منیجمنٹ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں افغان حکام نے کوئلے برآمدات میں اضافہ کی یقین دہانی کروائی ہے ۔

پاک افغان بارڈرمنیجمنٹ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس طورخم  بارڈر پر قائم کسٹم اسٹیشن میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت پاکستان کسٹم کے ایڈیشنل کلکٹر محمد رضوان نے کی ۔

یہ بھی پڑھیے

طورخم بارڈر: واپسی کی اجازت نہ ملنے پر افغان باشندے نے خودکشی کرلی

پاک افغان بارڈر منیجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں پاک افغان جوائنٹ چیمبرآف کامرس کے قائدین نےافغان حکام سے مطالبہ کیا کہ افغان حکومت کوئلے کی برآمدی حجم میں اضافہ کریں۔

پاک افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس کے رہنماؤں نے افغان حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نہ صرف کوئلے کا برآمدی حجم بڑھایا جائے بلکہ ٹیکس بھی کم کیا جائے اور عالمی مارکیٹ کے مطابق کیا جائے ۔

جوائنٹ چیمبرآف کامرس کے مطالبے پرافغان حکام نے کوئلے برآمدات میں اضافے کی یقین دہانی کروائی۔ پاک افغان بارڈر منیجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں  امن و امان کی صورتحال بھی زیر غور آئی ۔

پاکستان کسٹم کے ایڈیشنل کلکٹر محمد رضوان کی زیرصدارت طورخم  بارڈر پر منعقد اجلاس میں  بارڈر پر امن وامان برقرار رکھنے اور کارگو گاڑیوں کی کلیرنس میں تیزی لانے پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

کسٹم حکام کی طور خم بارڈر پر کارروائی، 1 بلین کی منشیات برآمد

پاکستانی حکام نے منشیات کی روک تھام کے حوالے سے اٹھائے گئے افغانستان اور ان فورسز کی اقدامات کو سراہتے ہوئے قابل تعریف قرار دیا ۔

اجلاس میں افغان حکام نے کہا کہ سرحدی گزرگاہ پر افغانستان کی طرف چائلڈ لیبرکا مکمل خاتمہ کیا ہے پاکستانی حکام بھی چائلڈ لیبر کےخاتمے کو یقینی بنائے۔

متعلقہ تحاریر