انٹربینک میں ڈالر11 پیسے مہنگا مگر اوپن مارکیٹ میں مستحکم رہا
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ڈالر کی قدر میں11 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انٹربینک میں ایک ڈالر 223 روپے 92 پیسے کا ہوگیا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 231روپے کی سطح پر مستحکم رہی
پاکستانی کرنسی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ انٹربینک میں ڈالر کی قدر11 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں قیمت مستحکم رہی ۔
انٹربینک ریٹ 11پیسے اضافے سے223 روپے 92 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 231روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
یہ بھی پڑھیے
جولائی سے اکتوبر کے درمیان براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 52 فیصد کمی
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ڈالر کی قدر میں 11 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انٹر بینک میں ایک ڈالر 223 روپے 92 پیسے کا ہوگیا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/udNj0db4py pic.twitter.com/MYbTA4x208
— SBP (@StateBank_Pak) November 24, 2022
انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری کے دوران ڈالر کی قدر میں 45 پیسے اضافہ ہوا تاہم کاروبارہ کے اختتام تک یہ اضافہ کم ہوکر 11 پیسے پر آگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں مستحکم رہا ۔
فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر231 روپے کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا ۔
معاشی ماہرین کے مطابق رواں سال ملک کے لیے 34ارب ڈالر کی ضرورت ہے جبکہ ملکی زرمبادلہ کے موجودہ ذخائر کی مالیت 8ارب ڈالر ہے۔
یاد رہے کہ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اپنے عہدے کا چارج لینے کے بعد دعویٰ کیا تھا کہ ڈالر کی حقیقی قدر 200روپے سے کم ہے۔