مصدق ملک کی زیرقیادت پاکستانی وفد سستا تیل اور گیس خریدنے روس پہنچ گیا
دونوں ممالک پہلی بار گیس معاہدے پرمذاکرات کریں گے، پاکستان بھارت کو دی جانے والی قیمت پر ماہانہ3 سے 5 ایل این جی کارگو حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔

وزیرمملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک کی سربراہی میں پاکستانی وفد سستے تیل اور گیس کی خریداری کیلیے مذاکرات کرنے روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گیا۔
دونوں ممالک پہلی بار گیس معاہدے پرمذاکرات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے
لیگی رہنما مفتاح اسماعیل نے ملک کے دیوالیہ ہونے کے خطرات کا انکشاف کردیا
آئی ایم ایف کے جائزہ وفد کا دورہ تاخیر کا شکار: پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خطرات بڑھ گئے
پاکستان روس کی جانب سے بھارت کو دی جانے والی قیمت پر ماہانہ3 سے 5 ایل این جی کارگو حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔ پاکستان اور روس کے درمیان پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن پر کام جلد شروع کرنے سے متعلق بھی بات ہوگی۔
واضح رہے کہ پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کا پرانا نام نارتھ ساؤتھ پائپ لائن تھا۔ پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کراچی سے لاہور کے قریب تک تعمیر ہونی ہے۔









