ڈار کی ڈالر کی نگرانی، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں قیمت مستحکم رہی

اسٹیٹ بینک پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق آج انٹر بینک میں کاروبار کے دوران روپیہ کی قدر مستحکم رہی ۔ ڈالرکی قیمت بغیر کسی اضافے کے 223 روپے 95 پیسے پر برقرار رہی جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی تاہم اس کا فائدہ ملک کے صارفین کو نہیں مل پایا اور آج ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قدر مستحکم رہی۔ انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر بغیر کسی ردوبدل کے 223 روپے 95 پیسے  پر برقرار رہی ۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ مستحکم رہا۔ انٹربینک اوراوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی ۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید ترین مندی: 100 انڈیکس میں تقریباً 900 پوائنٹس کمی ریکارڈ

اسٹیٹ بینک پاکستان کے اعداد و شمارکے مطابق آج انٹر بینک کے کاروبار کے دوران روپیہ کی قدر مستحکم رہی۔ ڈالرکی قیمت بغیر کسی اضافے کے 223 روپے 95 پیسے پر برقرار رہی۔

آج کاروبار کے دوران ایک موقع پر امریکی ڈالر کی قدر 25 پیسے کا اضافے سے 224 روپے 20 پیسے تک جا پہنچی تاہم اختتامی لمحات میں  25 پیسے کا اضافہ واپس ہوا اور روپیہ مستحکم رہا ۔

آج  اوپن مارکیٹ میں بھی روپیہ مستحکم رہا۔ فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 231 روپے کی سطح پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی امریکی ڈالر کی قدر میں صرف ایک پیسے کا معمولی اضافہ ریکاڈ کیا گیا تھا۔ ایک پیسے اضافے سے گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 224 روپے 95 پیسے کا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان کو ایشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے 500 ملین ڈالر مل گئے

ماہرین معیشت نے کہا ہے کہ صنعتی خام مال کی درآمدی ایل سیزمحدود ہونے اور ڈالر کی خرید وفروخت پر کڑی نظر رکھنے دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی تاہم اس کا فائدہ ملک کے صارفین کو نہیں مل پایا اور آج ملک  میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔

ملک میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300روپے اور 258روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 61 ہزار 600 کا ہوگیا ہے ۔

متعلقہ تحاریر