تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں اضافے کے باعث سیمنٹ کی فروخت میں18 فیصد کمی

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق تعمیراتی سامان مہنگا ہونے کے باعث گزشتہ 5 ماہ کے دوران سیمنٹ کی فروخت میں 18 فیصد کمی ہوئی ہے،گزشتہ ماہ نومبر میں ساڑھے 6 فیصد کمی دیکھی گئی

ملک میں دن بدن بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے سیمنٹ کی فروخت میں18فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے5ماہ مجموعی طور پر18جبکہ صرف نومبر میں ساڑھے 6 فیصد کمی دیکھی گئی ۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررزایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) کے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق تعمیراتی سامان مہنگا ہونے کے باعث گزشتہ 5 ماہ کے دوران سیمنٹ کی فروخت میں 18 فیصد کمی ہوئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

مہنگائی میں خوفناک اضافہ، پیٹرول 52، تعمیراتی سامان31، علاج معالجہ 20 فیصد مہنگا ہوگیا

اعدادو شمارمیں بتایا گیاہےکہ تعمیراتی سامان کی بلند قیمتوں، موسم سرما کےآغاز اور سیاسی غیریقینی صورتحال کی وجہ سے تعمیراتی سرگرمیاں بدستور تعطل کا شکار رہیں۔

اے پی سی ایم اے کے مطابق رواں مالی سال 2022۔23 کے پہلے پانچ ماہ کے دوران مجموعی طور پر سیمنٹ کی فروخت میں18 جبکہ ماہ نومبر میں ساڑھے 6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

گزشتہ سال نومبر میں سیمنٹ کی کل ترسیل  4اعشاریہ 820ملین ٹن رہی تھی جبکہ رواں سال اس میں 17 فیصد کمی دیکھی گئی ۔ رواں سال نومبر میں 4 اعشاریہ 9ملین ٹن رہی ہے ۔

نومبرمیں مقامی سیمنٹ کی فروخت3.862ملین ٹن رہی جوکہ نومبر2021 میں 4.125 ملین ٹن تھی جوکہ 6.4 فیصد کم ہے۔ برآمدات بھی نومبر2021 میں 695,779 ٹن سے گھٹ کر نومبر میں 147,757 ٹن رہ گئیں۔

رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران سیمنٹ کی کل ترسیل (ملکی اور برآمدات) گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے 22.861 ملین ٹن سے 22 فیصد کم ہوکر 17.883 ملین ٹن رہی۔

اس عرصے کے دوران ملکی پیداوار 16.354 ملین ٹن رہی جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 20.008 ملین ٹن تھی۔

متعلقہ تحاریر