حصص بازار میں بدترین مندی، سرمایہ کاروں کو 67 ارب روپے کا نقصان

کاروباری ہفتے کا پہلا روز ملکی معیشت پر بھاری گزرا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے 67 ارب روپے ڈوب گئے جبکہ امریکی ڈالر بھی بے قابو رہا اور 2223 روپے 91 پیسے کی سطح پر جا پہنچا

کاروباری ہفتے کا پہلا روز ملکی معیشت پر بھاری گزرا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے67 ارب روپے ڈوب گئے جبکہ ڈالر کی قدر میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے ۔

سرمایہ کاروں کیلئے کاروباری ہفتے کے پہلا روز بھاری ثابت ہوا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو 67 ار ب روپے  کا نقصان برداشت کرنا پڑا جبکہ ڈالر کی بے قابو رہا ۔

یہ بھی پڑھیے

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مزیدکم، درآمدات و برآمدات بھی مشکلات کا شکار

ہفتہ وارتعطیلات کے بعد پیرکے روزپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جب کاروباری سرگرمیوں کا آغاز ہوا تو پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 42 ہزار 150 پوائنٹس پر موجود تھاتاہم اختتامی لمحے میں537 پوائنٹس منفی ہوگیا ۔

حصص بازار میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا تاہم یہ صورتحال تیزی سے بدلی اور100انڈیکس منفی زون میں داخل ہوگیا۔ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 537 پوائنٹس کمی سے 41 ہزار 612 پر بند ہوا ۔

دوسری جانب پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا۔ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 23 پیسے کا اضافہ ہوا تاہم اوپن مارکیٹ میں قدر مستحکم رہی ۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق  انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 23پیسے کے اضافے سے223 روپے 91 پیسے بند ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر  کسی تبدیلی کے 231 روپے 50 پیسے پرمستحکم رہی ۔

معاشی ماہرین کے مطابق ملک پر واجب الادا قرضے ری شیڈول نہیں کیے گئے تو ڈیفالٹ کے خطرات بڑھ جائیں گے۔ موجودہ حالات میں پاکستان کی آئی ایم ایف پروگرام میں موجودگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

متعلقہ تحاریر