ایم جی موٹرز نے پاکستان میں تیار ایچ ایس ایسنس کی بکنگ شروع کردی
،پاکستان میں تیار کی جانے والی ایم جی ایچ ایس ایسنز 68 لاکھ 90 ہزار روپے میں دستیاب ہے جبکہ سی بی یو کی قیمت 98 لاکھ روپے ہے، کمپنی کا رواں ماہ بک کی جانے والی گاڑیاں آئندہ ماہ فراہم کرنے کا دعویٰ
ایم جی موٹرز کو پاکستان میں تیار کی جانے والی گاڑیوں کی فروخت کی اجازت مل گئی۔کمپنی نے پیر سے ایم جی ایچ ایس ایسنس کی بکنگ کا آغاز کردیا۔
کمپنی کے سربراہ جاوید آفریدی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر گاڑی کی بکنگ شروع ہونے کی خوشخبری سناتے ہوئے اس کی چیدہ چیدہ خصوصیات بھی صارفین سے شیئر کردیں۔
یہ بھی پڑھیے
سخت حکومتی اقدامات: گاڑیوں کی فروخت میں 30فیصد کمی کا خدشہ
ملک میں گاڑیوں کی فروخت بلندترین سطح پر پہنچ گئی
جاوید آفریدی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ پاکستان میں تیار کی جانے والی ایم جی موٹرز کی بکنگ 12 دسمبر سے شروع کی جارہی ہے۔
— Javed Afridi (@JAfridi10) December 10, 2022
جاوید آفریدی نے ایک اور ٹوئٹ میں بتایا کہ ایم جی ایچ ایس اب پاکستان میں تیار کی جارہی ہے،پاکستان میں تیار کی جانے والی گاڑی 68 لاکھ 90 ہزار روپے میں دستیاب ہے جبکہ سی بی یو ( کمپلیٹ بلڈ یونٹ) کی قیمت 98 لاکھ روپے ہے۔
MG HS Essence Booking is open now. Overseas Customers can book through Roshan Digital Pakistan Facility. For Assistance Contact our team @ +923074223857; +923244183663; sales@mglounge.com
— Javed Afridi (@JAfridi10) December 11, 2022
انہوں نے کہاکہ ایچ ایس ایسنز کی بکنگ شروع ہوچکی ہے،بیرون ملک مقیم صارفین روشن ڈیجیٹل پاکستان سہولت کے ذریعے بکنگ کرواسکتے ہیں۔
JUST IN: MG finally has permission to sell locally-assembled cars in Pakistan
They have started booking at 70 lac rupees with deliveries for next month. Until now they were selling imports
MG also says prices will go up in a few months pic.twitter.com/Rb3lcCCXLR
— Faseeh Mangi (@FaseehMangi) December 12, 2022
بلومبرگ سے وابستہ پاکستانی صحافی فصیح منگی نے بتایا کہ ایم جی کو بالآخر پاکستان میں مقامی طور پر تیارشدہ کاریں فروخت کرنے کی اجازت مل گئی ہے، انہوں نے آئندہ ماہ ڈیلیوری کے لیے 70 لاکھ روپےمیں گاڑیوں کی بکنگ شروع کردی ہے،اب تک وہ درآمدی گاڑیاں فروخت کررہے تھے۔فصیح منگی کے مطابق کمپنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں گاڑیوں کی قیمت بڑھ جائے گی۔
MG HS ESSENCE 💙💚💛🧡❤️💜🖤 pic.twitter.com/8GR8HGA124
— Javed Afridi (@JAfridi10) December 13, 2022
دریں اثنا جاوید آفریدی نے پاکستان میں تیاری کے بعد فروخت کیلیے پیش کی جانے والی ایچ ایس ایسنس کا اشتہار بھی اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کیا ہے جس میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی سپر اسٹارماہرہ خان جلوہ گر ہوئی ہیں۔