حکومت نے نواز شریف کی واپسی سے قبل عوام کر ریلیف فراہم کرنے کی ٹھان لی
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 سے 12 روپے تک فی لیٹر کمی کرنے جارہی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں نواز شریف کی واپسی سے قبل حکومت نے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات میں ریلیف فراہم کرنے کے لیے کمر کس لی ہے جبکہ سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے اگر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کیا تو پاکستان ڈیفالٹ کرسکتا ہے۔
16 دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات پر 15 روپے ریلیف عوام کا حق ہے، کیا حکومت عوام کو ریلیف دے گی یا پھر کوئی گولی کرا دی جائے گی۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے اور اس سلسلے میں اوگرا نے آئندہ 15 روز کے لئے قیمتوں سے متعلق ورکنگ پیپیر تیار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیے
مشکل فیصلے نہ کیے اور آئی ایم ایف نہ آیا تو ڈیفالٹ سے بچنا مشکل ہوگا، مفتاح اسماعیل
ایم جی موٹرز نے پاکستان میں تیار ایچ ایس ایسنس کی بکنگ شروع کردی
ذرائع کے مطابق گزشتہ 15 دنوں میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ برینٹ آئل کی مارکیٹ میں قیمت کم ہو کر 76 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ حکومت نے عالمی مارکیٹ سے 76 ڈالر فی بیرل سودے کرلیے ہیں۔
اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات سے متعلق دو تجاویز تیار کی ہیں۔ عالمی مارکیٹ کے تناسب سے عوام کو ریلیف دیا جا سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق پہلی تجویز پٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر تک کمی کی جا سکتی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ دوسری تجویز میں ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے تک کمی کی جا سکتی ہے۔
تیسری تجویز کے مطابق لائٹ ڈیزل 15 روپے اور مٹی کے تیل میں 13 روپے فی لیٹر تک کمی کی جا سکتی ہے ، یا پھر جی ایس ٹی کی شرح بڑھا کر قیمتیں برقرار رکھی جا سکتی ہیں اور پٹرول اور ڈیزل پر جی ایس ٹی کی شرح صفر ہے۔
پٹرولیم لیوی 50 روپے فی لیٹر کی آخری حد تک بڑھائی جا چکی ہے۔ اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری آج وزارت خزانہ کو بھجوائے گی۔ وزارت خزانہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کل نئی قیمتوں کا کرے گی۔