کے۔الیکٹرک صارفین کیلئےاچھی خبر، اکتوبر کے مہینے کیلئے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 2.45 روپے کمی

نیپرا نے بجلی سستی کرنے کا نوٹی فیکشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفیکشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لیے ہوگا۔

کراچی والوں کے لیے اچھی خبر ، نیپرا نے کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی دو روپے 45 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

کراچی کے عوام کو ریلیف ، نیپرا نے اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی دو روپے پینتالیس پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی۔

یہ بھی پڑھیے

 نومبر میں ترسیلات زر میں 14.3فیصد کمی،2.1ارب ڈالر تک آگئیں

حکومت نے نواز شریف کی واپسی سے قبل عوام کر ریلیف فراہم کرنے کی ٹھان لی

نیپرا نے بجلی سستی کرنے کا نوٹی فیکشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفیکشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لیے ہوگا۔

نوٹی فیکیشن کے مطابق کے الیکڑک کے لائف لائن صارفین اور تین سو یونٹس تک گھریلو صارفین پر بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر بھی کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

کے الیکٹرک نے نیپرا کو ایک روپے 88 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، نیپرا نے تیس نومبر کو ایف سی اے پر سماعت کی اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دی تھی ۔ کراچی کے عوام کے لیے ریلیف صرف ایک ماہ کے لیے ہوگا۔

متعلقہ تحاریر