اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، اربوں روپے کا نقصان، سونا بھی مزید مہنگا ہوگیا
اسٹیٹ بینک کے مطابق آج انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کی قدر مستحکم رہی تاہم اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے، حصص بازار میں آج 557 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ دوسری جانب عالمی منڈی میں سونا سستا ہونے کے با وجود پاکستان میں سونا مزید مہنگا ہوکر ایک لاکھ 71 ہزار 850 روپے فی تولہ ہوگیا ہے
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر مستحکم رہی جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے ۔
آج کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا تاہم کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم رہی ۔
یہ بھی پڑھیے
رواں مالی سال 23 ارب ڈالر کے قرض واپس کرنے ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک
اسٹیٹ بینک پاکستان (ایس بی پی) کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر کے بھاؤ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اورڈالر کے مقابلے میں روپیہ کی قدر مستحکم رہی ۔
ایس بی پی کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ انٹربینک میں روپے کی قدر مستحکم رہی۔ کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 224 روپے 71 پیسے پر برقراررہی ۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/cx0R8YWzRf pic.twitter.com/QcYqILl0lY
— SBP (@StateBank_Pak) December 15, 2022
گزشتہ روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں صرف ایک پیسہ کا اضافہ دیکھا گیا تھا جس کے بعدایک ڈالر224 روپے 70 پیسے سے بڑھ کر 224 روپے 71 پیسہ ہوگیا تھا ۔
فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق آج اوپن مارکیٹ میں بھی روپیہ کی قدر میں استحکام دیکھا گیا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی آج ڈالرکی قیمت 234 روپے پر برقرار رہی ۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا۔ 100 انڈیکس میں 557 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ کیپٹلائزیشن 83 ارب روپے کم ہوکر 6544 ارب روپے تک پہنچ گئی۔
کاروبار کے اختتام پر100انڈیکس 557 پوائنٹس کم ہوکر 41 ہزار 179 پر بند ہوا ہے۔ بازار میں آج 24 کروڑ سے زائد حصص کے سودے ساڑھے 7 ارب روپے میں طے ہوئے ۔
ملک میں آج فی تولہ سونا 500 روپے مہنگا ہوگیا۔ 500 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونےکی قیمت ایک لاکھ 71 ہزار850 روپے ہوگئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کا بھاؤ 429 روپے اضافے سے ایک لاکھ 46 ہزار 948 روپے پر بند ہوا ہے۔