ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کوجنوبی ایشیا کا دوسرا مہنگا ترین ملک قرار دیدیا
آنے والے مہینوں میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح بلند رہے گی اور پاکستانی روپے کی قدر مزید گر سکتی ہے، ایشین ڈیولپمنٹ آؤٹ لک 2022
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کو جنوبی ایشیا کا دوسرا مہنگا ترین ملک قرار دے دیا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے سال 2022 کے لیے اپنا آؤٹ لک جاری کرتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ آنے والے مہینوں میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح بلند رہے گی اور پاکستانی روپے کی قدر مزید گر سکتی ہے۔ مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ پاکستان میں افراط زر کی شرح 26.6 فیصد ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ایک لاکھ ٹن چینی برآمد کرنیکی منظوری، حکمران اشرافیہ کی موجیں، عوام خیر منائیں
معیشت کی تشویشناک صورتحال پر صدر کے سی سی آئی نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا
پیشن گوئی کے مطابق پاکستان میں بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے اور سیلاب کے باعث جنوبی ایشیا میں اقتصادی ترقی کی رفتار سست پڑ گئی ہے، رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش میں سیلاب سے معاشی ترقی متاثر ہوئی ہے، سیلاب نے پاکستان کی معیشت کو خاصا نقصان پہنچایا ہے، جس سے زراعت بالخصوص گندم اور مویشیوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔
واضح نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کے لیے نظرثانی شدہ حقیقی شرح نمو اور افراط زر کے ہدف کو شیئر کیے بغیر ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا کہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات بلند افراط زر، سخت مالیاتی پالیسی اور غیر سازگار عالمی ماحول کے ساتھ مل کر اقتصادی ترقی کو سست کر سکتے ہیں۔