غیر یقینی سیاسی صورتحال کا اسٹاک ایکسچینج پر دباؤ، 100 انڈیکس میں 330 پوائنٹس کی کمی

ہفتہ وار تعطیل کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان دیکھا گیا، غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث پی ایکس ایس کے 100 انڈیکس میں  330 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں مستحکم رہا

ملک میں جاری غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان دیکھا گیا۔ پی ایکس ایس کے 100 انڈیکس میں 330 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔  

ہفتہ وار تعطیل کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں مندی کا رجحان دیکھا گیا۔ غیر یقینی صورتحال کے باعث پی ایکس ایس کے 100 انڈیکس میں  330 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیے

رواں مالی سال 23 ارب ڈالر کے قرض واپس کرنے ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک

غیر مستحکم سیاسی صورتحال کی وجہ سے حصص بازار دباؤ کا شکار نظر آیا۔ ہیوی سیکٹر بشمول آٹوموبائل، کیمیکل، کمرشل بینک اور تیل اور گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں خسارے میں رہیں ۔

حصص بازارمیں کاروبار کے آغاز سے ہی منفی رجحان چھایا رہا۔ ایک موقع پر100 انڈیکس 500 پوائنٹس تک گرگیا تاہم ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس معمولی  طور پر بحال ہوا ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس 330 پوائنٹس کمی کے بعد 40 ہزار970کی سطح پر بند ہوا۔ آج 317 کمپنیز کا حصص کے لین دین ہوئے ۔جن میں سے 82 کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

آج کے کاروباری دن میں 220 کمپنیز کے حصص میں کمی دیکھی گئی جبکہ 15 کمپنیز کے حصص کی قدر مستحکم رہی۔ آج سیشن کا اختتام  صفر اعشاریہ 8 فیصد خسارے پر ہوا ۔

پی ایس ایکس میں آج 14 کروڑ 25 لاکھ حصص کے سودے طے پائیں جن کی مالیت 3 ارب 81 کروڑ روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 57 ارب روپے کم ہوکر 6507 ارب روپے ہوگئی ۔

دوسری جانب امریکی ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر مستحکم رہی۔ انٹربینک میں بغیر کسی تبدیلی کے ایک ڈالر224 روپے94 پیسے کی سطح پر رہا۔

اسٹیٹ بینک پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق آج انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ بغیر کمی و اضافے کے مستحکم رہا اور انٹر بینک میں ایک ڈالر 224 روپے 94 میں فروخت ہوا۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی روپیہ مستحکم رہا ۔ اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 231 روپے 50 پیسے پر برقرار ہے۔

متعلقہ تحاریر