کراچی کے عوام ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور
پاکستان ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق شہر قائد میں 20 کلو گرام کا آٹے کا تھیلا 2400 روپے میں دستیاب ہے۔
عوام کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑ گئے، کراچی کے عوام ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور، 20 کلو آٹے کا تھیلا 2400 روپے کا ہوگیا، عوام شہباز شریف کو کوسنے لگے۔
مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کردی، اتحادی حکومت میں ریلیف ملنا ناممکن ہوگیا۔ شہر قائد میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2400 روپے تک پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیے
تربیلا ڈیم سے بھل صفائی کے لیے 12 ارب ڈالرز خرچ آئیں گے، وزارت آبی وسائل
کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔ حالیہ ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 180 روپے تک مہنگا ہوگیا۔ کراچی اور حیدر آباد میں آٹے کا تھیلا 100 روپے تک مہنگا ہوا۔
پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق لاڑکانہ اور خضدار میں آٹے کا تھیلا 180 روپے تک مہنگا ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق سکھر میں آٹے کی تھیلے کی قیمت 160 روپے تک بڑھی۔
اعدادوشمار کے مطابق پشاور میں آٹے کی تھیلے کی قیمت میں 150 روپے تک اضافہ ہوا۔
کوئٹہ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 140 روپے تک مہنگا ہوا۔
پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق کراچی 2400 اور حیدرآباد میں آٹے کا تھیلا 2320 روپے تک فروخت ہورہا ہے۔
پشاور اور خضدار میں 20 کلو گرام آٹے کے تھیلے کی قیمت 2250 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
کوئٹہ میں 20 کلو کا آٹے کا تھیلا 2220 روپے تک ہوگیا۔
عوام مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہیں اور مسلسل بڑھتی مہنگائی نے ان کی قوت خرید بری طرح متاثر کی ہے۔