گیس کا گردشی قرضہ ختم کرنے کے لیے اشفاق تولہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم

وزیر خزانہ کی ہدایت پر وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی کا اجلاس روزانہ کی بنیاد پر ہوگا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کی شرائط پر گیس سیکٹر کا 14 سو ارب گردشی قرضہ ختم کیلئے کمیٹی قائم کردی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اشفاق تولہ کی کنوینئر شپ میں کمیٹی قائم کی۔

یہ بھی پڑھیے

اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس489 پوائنٹس کمی سے 26 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا

سیلاب نے پاکستانی معیشت کو بری طرح متاثر کیا، اسٹیٹ بینک

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق کمیٹی کا اجلاس روزانہ کی بنیاد پر ہو گا اور کمیٹی 10 دنوں میں رپورٹ جمع کرائے گی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی 30 جون 2022 تک گیس شعبے کے گردشی قرضہ کا جائزہ لے گی، کمیٹی گردشی قرضہ کی پرنسپل اماؤنٹ، لیٹ پیمنٹ سرچارج، پینلٹیز کا بھی جائزہ لے گی۔

اعلامیے کے مطابق گیس شعبے کا گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے کیش/نان کیش ایڈجسٹمنٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق اشفاق تولا کی زیر صدارت بنائی گئی کمیٹی گیس شعبے کا گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے قانونی نکات بھی کا جائزہ لے گی۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق کمیٹی میں پٹرولیم اور پاور سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس اور کمشنر ایس ای سی پی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ میں کمیٹی کیلئے خصوصی سیکرٹریٹ قائم کیا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر