اسٹینڈر اینڈ پوورز نے پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا ، ریٹنگ مزید نیچے گرادی

ایس اینڈ پی کی رپورٹ کے مطابق سال 2023 میں پاکستان کی معیشت کے لیے اچھی خبریں نہیں ہیں اور پاکستان میں مہنگی بجلی مزید  معاشی مشکلات کا سبب بنے گی۔

اسٹینڈر اینڈ پوورز (ایس اینڈ پی) نے پاکستان کی معیشت کے لیے خطرے کی گھنٹیاں بجا دیں، پاکستان کی ریٹنگ بھی مزید گرادی۔

اسٹینڈر اینڈ پوورز نے پاکستان کی معیشت کی زبوں حالی کے پیش نظر پاکستان کی ریٹنگ کو مزید نیچے کردیا ہے۔

اسٹینڈر اینڈ پوورز (ایس اینڈ پی) نے پاکستان کی درجہ بندی گرادی ہے اور پاکستان کی ریٹنگ "بی” سے کم کرکے "ٹرپل سی” کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

تنظیم تاجران پاکستان نے حکومت کے کاروبار رات جلد بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا

موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات: اسٹیٹ بینک کا کاربن ٹیکس کے نفاذ کا مشورہ

اسٹینڈر اینڈ پوورز (ایس اینڈ پی) کے مطابق پاکستان کی معیشت کو سیلاب نے بری طرح متاثر کیا ہے اور ڈالر کے ایکسچینج ریٹ نے بھی پاکستان میں مہنگائی کو بڑھایا ہے۔

ایس اینڈ پی کے مطابق پاکستان میں مزید مہنگائی کے بڑھنے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سال 2023 میں پاکستان کی معیشت کے لیے اچھی خبریں نہیں ہیں اور پاکستان میں مہنگی بجلی مزید  معاشی مشکلات کا سبب بنے گی۔

ایس اینڈ پی کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہوچکے ہیں اور ایسے میں پاکستان پر بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ مسلسل بڑھ رہا ہے۔  یہ تمام عوامل پاکستان کی معیشت کے لیے مزید خدشات بڑھا رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر