ملک کی دوسری بڑی یوریا کمپنی "اگریٹیک” کا اپنے پلانٹ بند کرنے کا اعلان

کھادوں کی تیاری اور مارکیٹنگ کی کمپنی "اگریٹیک" (Agritech) نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک مراسلے میں کہا ہے کہ گیس کی عدم فراہمی کی وجہ سے اپنے پاور پلانٹ بند کرنے جارہے ہیں، کمپنی ملک  کا  دوسرا بڑا اور موثر ترین کھاد کا پلانٹ چلاتی ہے

ملک میں توانائی کی قلت کھاد بنانے والی کمپنیز پر بھی اثر انداز ہونے لگے ہے۔ یوریا مینوفیکچرنگ کمپنی "اگریٹیک” (Agritech) نے گیس کی عدم فراہمی کے باعث یوریا کی پیداوار روک دی ہے ۔

کھادوں کی تیاری اور مارکیٹنگ کی کمپنی "اگریٹیک” (Agritech) نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک مراسلے میں کہا ہے کہ گیس کی عدم فراہمی کی وجہ سے اپنے پاور پلانٹ بند کرنے جارہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان سے ڈالر اور یوریا کھاد کی اسمگلنگ ہورہی ہے، اسحاق ڈار کا اعتراف

مراسلے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو مطلع کیا کہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے 12 جنوری سے آر ایل این جی ( ریگیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس) کو معطل کرنے کے بارے میں آگاہ کیا ہے ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) کی اگلی ہدایات تک آر ایل این جی (ریگیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس) کی فراہمی بند رہے گی ۔

یوریا مینوفیکچرنگ کمپنی "گریٹیک” (Agritech) کے حکام کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آر ایل این جی  کی معمول کے مطابق فراہمی تک یوریا کی پیداواربند رکھی جائے گی ۔

کمپنی حکام نے پاکستان اسٹاک کو آگاہ کیا ہے کہ جیسے ہی آر ایل این جی (ریگیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس) کی سپلائی بحال ہوجائے گی یوریا پلانٹ دوبارہ سے کام شروع کردیں گے ۔

یہ بھی پڑھیے

کسٹم عملے نے طورخم سرحد سے 39 ٹن یوریا کھاد کی اسمگلنگ ناکام بنا دی

واضح رہے کہ یوریا مینوفیکچرنگ کمپنی "اگریٹیک” (Agritech)  کا پلانٹ میانوالی کے قریب  واقع ہے۔ کمپنی ہری پور ہزارہ میں اپنے پلانٹ میں ایس ایس پی (سنگل سپر فاسفیٹ) بھی تیار کرتی ہے۔

گیس کی عدم فراہمی کی وجہ سے پیداوار بند کرنے والی "اگریٹیک” (Agritech)  کمپنی کا بنیادی کاروبار کھاد کی پیداوار اور ترسیل ہے۔ کمپنی ملک  کا  دوسرا بڑا اور  موثر ترین کھاد کا پلانٹ چلاتی ہے ۔

متعلقہ تحاریر