تاجروں کا ڈیٹا ایف بی آر اور نادرا سے لیک ہوکر دہشتگردوں کے پاس پہنچ گیا
سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر محمد اسحاق نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا)اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) کا ڈیٹا لیک ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کو ہمارے تمام تر اثاثوں کی مکمل معلومات ہے ، بھتے طلب کرتے وقت انہیں وہ سب کچھ پتا ہوتا ہے جو معلومات ہم ایف بی آر یا نادرا کو فراہم کرتے ہیں
سرحد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر محمد اسحاق نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کا ڈیٹا لیک ہونے کا انکشاف کردیا ہے ۔
صدر سرحد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر محمد اسحاق نے ایک پریس کانفرنس کے دورن انکشاف کی ہے کہ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) کا ڈیٹا لیک ہوچکا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
کالعدم ٹی ٹی پی نے ارکان پارلیمنٹ اور تاجروں سے بھتہ وصولی شروع کردی
صدر سرحد چیمبر آف کامرس محمد اسحاق نے کہا کہ ہمیں دہشتگردوں کی بھتوں کے لیے فون کالز آتی ہیں تو انہیں ہمارے بارے میں مکمل معلومات ہوتی ہے کہ ہمارے بینکس اکاؤنٹس میں کتنی رقم موجود ہے ۔
صدر سرحد چیمبر آف کامرس نے انکشاف کیا کہ دہشت گردوں کو تمام تر معلومات حاصل ہے، انہیں پتا ہے کہ ہماری زمینیں کہاں کہاں موجود ہیں۔ ہمارے پاس کون کون سی اور کتنی گارڑیاں ہیں ۔
محمد اسحاق نے بتایا کہ دہشتگردوں کی جانب بھتے کی کال کرنے والوں کو ہماری اہلیہ کے اکاؤنٹس کی معلومات ہوتی ہے جوکہ صرف ایف بی آر، نادرا کے پاس دستیاب ہے کیونکہ ریٹرن میں تمام معلومات لی جاتی ہے ۔
صدر سرحد چیمبر آف کامرس نے کہا کہ ہم ایف بی آر کے ریٹرن میں اپنی تمام تر معلومات فراہم کرتے ہیں جس سے محسوس ہوتا ہے کہ ہمارا ڈیٹا نادرا یا ایف بی آر سے لیک ہوکر دہشتگردوں کو ملا ہے ۔
سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر محمد اسحاق نے کہا کہ ہمارا یہ حساس ڈیٹا سی ٹی ڈی حکام کے پاس بھی موجود نہیں ہے جس سے لگتا ہے یہ نادرا یا ایف بی آر سے لیک ہوا ہے ۔