عرب کی امیر خاتون کی پاکستانی ڈرائیور سے شادی

ساہو بنت عبداللہ المحبوب کے عرب، فرانس اور دیگر ممالک میں رہائشی پراپرٹی اور ہوٹلز ہیں جن کے کُل اثاثوں کی مالیت 8 ارب ڈالرز ہے۔

عرب سے تعلق رکھنے والی امیر خاتون ساہو بنت عبد اللہ المحبوب نے اپنے پاکستانی ڈرائیور سے شادی کرلی ہے۔ ان کی شادی کی تصاویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر گردش کر رہی ہیں۔

ذرائع ابلاغ پر زیرگردش خبروں کے مطابق ساہو بنت عبد اللہ المحبوب سعودی عرب، فرانس اور دیگر ممالک میں کئی ہوٹلز کی مالک بھی ہیں۔ ساہو کی کُل دولت کا تخمینہ 8 ارب ڈالرز لگایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین شادی پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔ جبکہ شادی سے متعلق دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں۔

یہ الزام بھی عائد کیا جا رہا ہے کہ ساہو بنت عبد اللہ المحبوب نام سے کوئی دولتمند عرب خاتون موجود ہی نہیں ہیں جنہوں نے اپنے پاکستانی ڈرائیور سے شادی کی ہو۔

یہ بھی پڑھیے

پرسنل سیکریٹری سے آفس انچارج بنانے کا گھناؤنا جھانسہ

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے