شاہد آفریدی کی ویڈو سوشل میڈیا پر وائرل

اس ویڈیو میں خاتون کے شاہد آفریدی کو بلانے کے انداز نے دیکھنے والوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کی اپنے مداحوں کے ساتھ ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جو غالباً کسی ایئرپورٹ کی لگتی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اپنی بیٹیوں کے ساتھ کھڑی خاتون شاہد آفریدی کو آواز دے کر کہتی ہیں کہ ‘یہاں آؤ’۔ خاتون کے اس طرح آواز دینے پر وہاں موجود لوگ ہنس پڑتے ہیں۔

خاتون سابق کپتان کو اپنے پاس بلا کر کہتی ہیں کہ آپ شاہد آفریدی ہو؟ تو پھر چلو میری بچیوں کے ساتھ تصویر لے لو۔

یہ بھی پڑھیے

شاہد آفریدی کی اپنی بیٹیوں سے مثالی محبت

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہد آفریدی اپنے مداحوں سے خوش اسلوبی سے ملے اور تصاویر کھنچوائیں۔ بوم بوم آفریدی کے مداح اس ویڈیو پر ان کے رویے کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے