پاکستان اور انڈیا سے موسیقی کی دو دیوانیاں سوشل میڈیا پر وائرل

انڈیا کی وینا شریوانی نے ستار کے سُریلے تاروں کو چھیڑا ہے اور پاکستان کی نادیہ ملک نے ڈھول کی تھاپ پر گانا گایا ہے۔

سوشل میڈیا پر پاکستان اور انڈیا کی موسیقی کی دیوانی خواتین کی ویڈیوز گردش کر رہی ہیں جو اپنی صلاحیتوں سے صارفین کو داد دینے پر مجبور کر رہی ہیں۔

کئی لوگوں کا ماننا ہے کہ ‘موسیقی روح کی غذا ہے’ تو بہت سے لوگ اِسے اپنا دماغ پُرسکون رکھنے کے لیے سنتے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان اور انڈیا کی خواتین فنکاروں کی ویڈیوز گردش کر رہی ہیں جنہیں صارفین خوب شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

ٹوئٹر پر انڈیا کی ایک ستار نواز وینا شریوانی کی ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں وہ ستار کے سُریلے تار چھیڑ کر محمد رفیع کا سدابہار گانے کی دُھن بجا رہی ہیں۔

وینا شریوانی نے اس ویڈیو کے ذریعے محمد رفیع کو خراجِ عقید پیش کیا ہے جس میں وہ اُن کا مشہور گانا ‘چودھویں کا چاند ہو یا آفتاب ہو’ کی دُھن بجا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

مسلم لیگ (ن) کے کارکن کا گانا سوشل میڈیا پر وائرل

اُدھر پاکستان کی بھی ایک گلوکارہ کی ویڈیو ٹوئٹر پر گردش کر رہی ہے جسے مشہور صحافی رؤف کلاسرا نے بھی شیئر کیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکارہ نادیہ ملک ڈھول کے تھاپ پر پنجابی گانا گا رہی ہیں۔

رؤف کلاسرا نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ساتھ لکھا کہ ‘ زندگی خوبصورت ہے ‘اگر آپ اس انداز میں گزاریں تو زندگی خوبصورت ہے۔’

متعلقہ تحاریر