مائیکل جیکسن کی زندگی پر مبنی فلم میں بھتیجا جعفر جیکسن مرکزی کردار ادا کریگا
گلوکار و نغمہ نگار جعفر جیکسن آنجہانی مائیکل جیکس کے بھائی اور ماضی کے مشہور بینڈ جیکسن 5 کے رکن جرمین جیکسن کے بیٹے ہیں
پوپ موسیقی کے شہنشاہ مائیکل جیکس کی زندگی پر مبنی فلم ” مائیکل“ میں ان کے بھتیجے 26 سالہ جعفر جیکسن مرکزی کردار اداکریں گے۔
گلوکار و نغمہ نگار جعفر جیکسن مائیکل جیکس کے بھائی اور ماضی کے مشہور بینڈ جیکسن 5 کے رکن جرمین جیکسن کے بیٹے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
پریانکا چوپڑا اور نک جونس بالآخر بیٹی مالتی میری کو دنیا کے سامنے لے آئے
پاکستان مخالف بھارتی فلم پٹھان کی ڈی ایچ اے کراچی میں غیرقانونی نمائش کا انکشاف
ڈیڈلائن کے مطابق جعفر جیکسن 12سال کی عمر سے اپنی گلوکاری اور رقص کی صلاحیتوں کے جوہر دکھارہے ہیں اور سیم کوک سے لے کر مارون گے تک کے مشہور گانوں سمیت اپنی لکھے ہوئے گانے بھی گاچکے ہیں۔
I’m humbled and honored to bring my Uncle Michael’s story to life. To all the fans all over the world, I’ll see you soon.
Photo by Jourdynn Jackson pic.twitter.com/Xow9Mkakup
— Jaafar Jackson (@JaafarJackson) January 30, 2023
جعفر جیکسن نے اپنے ٹوئٹ میں تصدیق کی ہے کہ”میں اپنے انکل مائیکل کی کہانی کو زندہ کرنے پر عاجز اور فخر محسوس کر رہا ہوں۔ دنیا بھر کے تمام مداحوں سے جلد ملوں گا“۔
لائنز گیٹ اسٹوڈیو کےبینر تلے بننے والی فلم کے ہدایت کارانٹوئن فوکا ہوں گے جبکہ یہ فلم گراہم کنگ کی پیشکش ہے۔ لائنز گیٹ اسٹوڈیو کا کہنا ہے کہ فلم مائیکل میں اس پیچیدہ آدمی کو فلمایا جائے گا جو پاپ موسیقی کا بادشاہ بن گیا۔ مائیکل جیکسن کی والدہ کا کہنا ہے کہ جعفر میرے بیٹے کی طرح دکھتا ہے، اسے جیکسن کی میراث کو آگے بڑھاتے ہوئے دیکھ کر بہت خوشی ہوگی۔
فلمسازگراہم کنگ کے مطابق صرف جعفر جیکسن ہی وہ واحد شخص ہیں جو مائیکل جیکسن کے کردار کو باخوبی سے نبھا سکتے ہیں۔ ان میں اپنے چچا کے کردار کو زندہ کرنے کی فطری صلاحیت ہے اور وہ انتظار نہیں کر سکتے کہ دنیا جعفر جیکسن کو مائیکل جیکسن کے طور پر بڑی اسکرین پر دیکھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکل جیکسن کی زندگی پر مبنی فلم میں ان کی زندگی کے سب سے زیادہ متنازع پہلوؤں میں سے ایک ان پر 2005 میں بچوں کے جنسی استحصال کے الزامات میں دائر ہونے والا مقدمے کو براہ راست شامل نہیں کیا گیا، جس میں بعدازاں انہیں بری کر دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ 20ویں صدی کے مشہور ترین گلوکار25جون2009 کو امریکا کے شہر لاس اینجلس میں اپنے گھر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔