وہ دوسری خواتین کی توجہ کا عادی ہوگیا تھا، جنت مرزا نے عمر بٹ کو چھوڑنے کی وجہ بتادی

اس نےوہ سب کچھ تہس نہس کر دیا ، جو میں نے سوچا ہوا تھا،میرا خیال تھا کہ ہم وہ سب تعمیر کر رہے  تھے جس کا ہم نے ایک دوسرے سے وعدہ کیا تھا لیکن سب ضائع ہوگیا، خاتون ٹک ٹاکر

پاکستان کی خوبصورت اور معروف ترین ٹک ٹاک جنت مرزا نے ٹک ٹاکر عمر بٹ سے راہیں جدا کرنے کی وجہ بتادی۔

معروف ٹک ٹاکر جوڑی نے گزشتہ روز اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں باہمی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

جنت مرزا نے منگنی توڑنے کا اعلان کیوں کیا؟ منانے کیلیے عمر بٹ کو کیا کرنا ہوگا؟

جنت مرزا کی کزن کی شادی میں ڈانس کی وڈیو وائرل

 

ٹک ٹاکر عمر بٹ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھاکہ” میرے خیال سے اب آپ سب کو معلوم ہوجانا چاہیے کہ میں اور جنت اب مزید ایک ساتھ نہیں ہیں، یہ ہم دونوں کا مشترکہ فیصلہ ہے“۔

ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے گزارش کی کہ” ہماری  پرائیویسی کا خیال رکھیں، باقی جو جس کے حق میں بہتر ہوگا اللہ اسے نصیب کرے“۔

جنت مرزا نے انسٹاگرام  اسٹوری میں عمر بٹ کا نام لیے بغیر ان پر دھوکہ دہی کا الزام عائد کردیا۔انہوں نے کہا  کہ”اس نےوہ سب کچھ تہس نہس کر دیا ، جو میں نے سوچا ہوا تھا،میرا خیال تھا کہ ہم وہ سب تعمیر کر رہے  تھے جس کا ہم نے ایک دوسرے سے وعدہ کیا تھا لیکن سب ضائع ہوگیا کیوں کہ وہ گھر میں موجود خاتون کا خیال رکھنے کے بجائے دوسری خواتین کی جانب سے  ملنے والی توجہ کا عادی ہوگیا تھا“۔

انہوں نے کہا کہ” میں نے اس کے رویے میں تبدیلی دیکھی لیکن میں نے ان کو نظر اندازکیا کیونکہ میں نے یہ ماننے سے انکار کردیا تھا کہ وہ کبھی جھوٹ بولے گا یا مجھے دھوکا دے گا لیکن آخر میں مجھے  افسوس ہوا کہ میں نے اپنے ضمیر کی آواز نہیں سنی“۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ   کبھی  میں اپنے جذبات  پریشان کن احساسات کو قابو کرنے کی اجازت نہیں دوں گا۔انہوں نے مشورہ دیا کہ خطروں پر توجہ دیں، خاص طور پر جب وہ ٹھیس پہنچائیں۔

 جنت مرزا نے ایک اور اسٹوری میں اشفاق احمد کا قول شیئر کیا، جس میں لکھا  تھا کہ  شعور کا پہلا درجہ خاموش رہنے کی عادت، دوسرا درجہ بدتمیزی کا جواب نہیں دینا اور تیسرا درجہ بداخلاقی کا جواب اخلاق سے دینا ہے ۔

متعلقہ تحاریر