اداکارہ عائشہ عمر کا فوڈز اینڈ بیوریج بزنس میں قدم رکھنے کا اعلان

اداکارہ عائشہ عمر نے شوبز انڈسٹری میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے کے بعد فوڈ اینڈ بیوریج  کے کاروبار میں سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے، اداکارہ کیمیکل سے پاک کھانا مہیا کرنے کے ایک منصوبے پر کام کررہے ہیں جہاں  صارفین کو  صاف ستھرا کھانا فراہم کیا جائے

اداکارہ عائشہ عمر نے شوبز انڈسٹری میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد فوڈ اینڈ بیوریج کے کاروبار میں سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اداکارہ نے کراچی میں ریسٹورنٹ بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔

سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ یہ  بدقسمتی کی بات ہے کہ ہمارے پاس بہت کم جگہیں ہیں جہاں غیر پروسیس شدہ، کیمیکل،ہارمون اور ٹاکسن سے پاک کھانا پیش کیا جاتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ عائشہ عمر جلد شادی کرکے ماں بننے کی خواہمشند

عائشہ عمر نے کہا کہ پاکستا ن میں بہت کم  ریسٹورنٹس ہیں جو کیمیکل سے پاک کھانا مہیا کرتے ہیں اور ہم ایسے ہی ایک منصوبے پر کام کررہے ہیں جہاں  صارفین کو  صاف ستھرا کھانا فراہم کیا جائے ۔

اداکارہ عائشہ عمر نے بتایا کہ ایسے تصور کو کراچی میں ممکن بنانے کیلئے ایک منصوبے پر کام کررہی ہوں جہاں غیرپروسیس شدہ، کیمیکل، ہارمون اور ٹاکسن سے پاک کھانا پیش کیا جائے ۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میں صرف متوازن غذا کھاتی ہوں نہ کہ صرف گھاس پھوس اور فعال رہنے کیلئے ورزش بھی کرتی ہوں، یہ سب کچھ متوازن غذا کے بغیر بلکل ناممکن ہے ۔

سوشل میڈیا پوسٹ پر عائشہ نے بہت سے کھانوں کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میری غذا میں سمندری  حیات، چکن اور گوشت کے ساتھ سبزیاں، میوے، بیج، بیر اور پھل شامل ہیں۔

اداکارہ نے مہنگائی کا رونے روتے ہوئے کہا کہ میں اپنی صحت اور جسم پر خرچہ کرتی ہوں لیکن روپے کی قدر میں کمی کے ساتھ یہ ناممکن ہوتا جا رہا ہے۔ ہمیں ہر چیز کو اندرون ملک تلاش کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

متعلقہ تحاریر