اللہ کبھی دو اچھے لوگوں کو الگ نہیں کرتا جب تک ایک منافق نہ ہو، اداکارہ ثنا

انسان رشتہ اس لیے توڑتا ہے کہ بہت ساری چیزیں ٹوٹنے سے بچ جائیں، میں عوامی شخصیت ضرور ہوں لیکن طلاق تفریح نہیں ہے،اداکارہ کا انٹرویو میں طلاق کی وجہ بتانے سے انکار

اداکارہ ثنا نے اپنی طلاق کی وجہ بتانے سے انکار کرتےہوئے اشارویوں کنایوں کاسہارا لیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کبھی دو اچھے لوگوں کو الگ  نہیں کرتا جب تک ایک منافق نہ ہو۔

اداکارہ نے کہا کہ بعض اوقات یہ ایک شخص کا عمل ہوتا ہے جس کی وجہ سے رشتہ ختم ہوتا ہے، ضروری نہیں ہوتا کہ ہر طلاق میں میاں بیوی دونوں کی غلطی ہو۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ ثنا نے شادی کے 14 سال بعد شوہر فخر جعفری سے راستے جداکرلیے

کوئی مرد وفادار نہیں ہوتا، اداکارہ ثنا کا خواتین کو امیروں سے شادی کا مشورہ

اداکارہ ثنا نے یوٹیوبر نادرعلی کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ” میں نے اپنے رشتے کو بچانے کی بہت کوشش کی تھی اور طویل عرصے سے کرتی آرہی تھی۔ وجہ کوئی بھی ہو، شادی کا خاتمہ بہت مشکل ہوتا ہے۔ ہمیں ہر ایسے شخص کی سپورٹ کرنی چاہیے جو اس کرب سے گزرتا ہے“۔

انہوں نے کہاکہ”کبھی کبھی انسان کو تعلقات  توڑنے پڑتے ہیں کیونکہ اگر وہ نہ توڑے جائیں توبہت کچھ ٹوٹ جاتا ہے اور ٹوٹ پھوٹ کے ساتھ آپ کو زندگی گزارنی پڑتی ہے،اس لیے کچھ چیزوں کو الگ کرنا ضروری ہوجاتا ہے“۔

انہوں نے کہاکہ” ہر انسان کا اپنا مقدر ہوتا ہے، سب اللہ کے انسان ہیں،اللہ کبھی دو اچھے لوگوں کو الگ نہیں کرتا جب تک ان میں سے کوئی ایک منافق نہ ہو“۔

انہوں نے کہا کہ”گوکہ میں ایک عوامی شخصیت ہوں اور لوگ جاننا چاہتے ہیں  اور کبھی کبھی تفریح بھی کرنا چاہتے ہیں جو ہم انہیں فراہم بھی کرتے ہیں ، ہم لوگوں کو تفریح فراہم کرتے رہتے ہیں کیونکہ ہمارا کام ہی یہی ہے لیکن  چونکہ یہ تفریح کا حصہ نہیں ہے تو میں اس حوالے سے تفریح فراہم نہیں کرسکتی ہے، یہ اتنا ہی ہے جتنا آپ لوگوں کو پتہ ہے۔

انہوں نے طلاق لینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ”یہ فیصلہ اس لیے ضروری تھا کیونکہ بہت کچھ تڑوانا مشکل ہوتا ہے  ، اس لیے میں نے بہت کچھ بچالیا“۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انسان رشتہ اس لیے توڑتا ہے کہ بہت ساری چیزیں ٹوٹنے سے بچ جائیں“۔

اس موقع پر اداکارہ نے اشعار کے ذریعے بھی اپنے جذبات کی ترجمانی کی۔ انہوں نے کہاکہ  خاموشیاں بے وجہ نہیں ہوتیں ،کچھ درد آواز چھین لیتے ہیں۔کسی کے دل میں کیا ہے یہ تو خدا ہی جانتا ہے، دل اگر بے نقاب ہوتے تو سوچو کتنے فساد ہوتے۔

متعلقہ تحاریر