اداکار فرحان سعید حکومت کےحامیوں پر برس پڑے
اگر آپ اس سیٹ اپ کو مہنگائی اور نااہلی کے لیے تنقید کا نشانہ بناتے ہیں تو یاد رکھیں کہ آپ اس کا برابر کا حصہ تھے اور پی ٹی آئی کے سپورٹرز کو نہ بھولیں، اداکار

گزشتہ برس اپریل میں حکومت کی تبدیلی کے بعد ملک میں آنے والے معاشی بحران اور مہنگائی نے ہر طبقہ فکر کو تشویش اور پریشانی میں مبتلا کررکھا ہے اور ہرگزرتے گزرتے دن کے ساتھ یہ تشویش اور پریشانی غصے میں بدلتی جارہی ہے۔
اداکار فرحان سعید سعید بھی ان افراد میں شامل ہیں جو شروع دن سے ملک کے معاشی بحران پر تشویش کا اظہار کرتے آئے ہیں تاہم اب ان کا غصہ بھی بڑھتا جارہا ہے اور انہوں نے حکومت کی تبدیلی کی حمایت کرنے والوں کو خبردار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
عشنا شاہ ترک زلزلہ زدگان کامذاق اڑانے پر چارلی ہیبڈوکیخلاف پھٹ پڑیں
فواد خان اور صنم سعید کی ویب سیریز ”برزخ“ فرانس میں عالمی پریمیئر کیلیے منتخب
اداکار فرحان سعید نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ پاکستان کا معاشی بحران استعمال کرتے ہوئے لکھاکہ”جو لوگ حکومت گرانے کے حق میں تھے اور نئے سیٹ اپ سے خوش تھے۔ خبردار! یہ آپ کے لیے بہت برا وقت ہے“۔
The people who were in favour of toppling the government & were happy with new setup . Beware! It’s really bad time for you, if you criticise this setup for inflation and incompetence, remember you were an equal part of it and #Pti supporters don’t forget. #PakistanEconomicCrisis
— Farhan Saeed (@farhan_saeed) February 10, 2023
انہوں نےمزید کہا کہ” اگر آپ اس سیٹ اپ کو مہنگائی اور نااہلی کے لیے تنقید کا نشانہ بناتے ہیں تو یاد رکھیں کہ آپ اس کا برابر کا حصہ تھے اور پی ٹی آئی کے سپورٹرز کو نہ بھولیں“۔