ہالی وڈ کی دلکش اداکارہ امبر ہرڈ سوشل میڈیا پر کیوں ٹرینڈ کررہی ہیں ؟

اداکارہ امبر ہرڈ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں تاہم اس کی وجہ کوئی تنازعہ نہیں بلکہ ان کی ایک پرانی وڈیو ہے جس میں وہ ایک گانے پر محو رقص ہے،"ہولا" کے مطابق یہ ایک پرانی وڈیو ہے جوکہ گوئٹے مالا میں فلم "ان دی فائر"کے سیٹ پر دوران شوٹنگ بنائی گئی تھی

ہالی وڈ اداکارہ امبر ہرڈ اپنی ایک پرانی ویڈیو کی وجہ سے ایک بار پھر ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہی ہیں۔ خوبصورت لباس زیب تن کیے گانے پر رقص کرتی امبر ہرڈ انتہائی دلکش نظر آرہی ہیں۔

اداکارہ امبر ہرڈ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں تاہم اس کی وجہ کوئی تنازعہ نہیں بلکہ ان کی ایک پرانی وڈیو ہے جس میں وہ ایک گانے پر محو رقص ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

"ہولا” کے مطابق امبر ہرڈ کا سوشل میڈیا پر وائرل کلپ ایک پرانی وڈیو ہے جوکہ گوئٹے مالا میں  فلم "ان دی فائر”کے سیٹ پر دوران شوٹنگ بنائی گئی تھی ۔

اداکارہ امبر ہرڈ نے گانے کے بول پر ایک ماہر رقصاصہ کی طرح  پرفارم کیا ہے۔ ہولا کے مطابق یہ ویڈیو ٹک ٹاک پر صارف برنارڈو ٹریانا نے پوسٹ کی تھی۔

ہالی وڈ اداکارہ کا وڈیو کلپ جس میں وہ محو رقص ہیں ٹک ٹاک پر گیارہ ملین سے زائد بار دیکھی جاچکی ہے۔ ڈانس  وڈیو جانی ڈیپ کیس کی سماعت سے پہلے کی ہے ۔

امبر کی رقص کی ویڈیو دیگر تصاویر کے ساتھ 7 اپریل 2022 کو شیئر کی گئی تھی لیکن جس چیز نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔

رقص کی یہ وڈیو گزشتہ سال 11 اپریل کو ان کے سابق شوہر جانی ڈیپ کے خلاف مقدمے کی سماعت شروع ہونے سے چند دن قبل اس کی شوٹنگ کی گئی تھی۔

متعلقہ تحاریر