ملک ریاض کے سابق داماد عثمان ملک کی حاملہ اہلیہ عظمیٰ خان پر نوٹوں کی بارش

پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی بیٹی نے اپنے شوہر کے ساتھ معاشقے پر سابقہ ماڈل عظمیٰ خان کو گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا، نوٹوں کی برسات کی وڈیو وائرل ہونے پر جوڑے کو تنقید کا سامنا

مئی 2020  پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کے داماد عثمان ملک سے معاشقے کےباعث ان کی بیٹی اور اہلیہ کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی اداکارہ عظمیٰ خان نے بالآخر عثمان ملک سے شادی کرلی اور اب پہلے بچے کی ماں بھی بننے والی ہیں۔

عثمان ملک نے پہلے بچے کی آمد کی خوشی میں محفل موسیقی منعقد کرکے اپنی اہلیہ پر نوٹوں کی بارش کردی۔وڈیو وائرل ہونے پر جوڑے کو شادی شدہ خاتون کا گھر برباد کرنے اور اصراف کا مظاہرہ کرنے پر دہری تنقید کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ندا یاسر کم علم ہونے کے ساتھ ساتھ کند ذہن بھی نکلیں

سجاد علی نے بہن ہونے کی دعویدار لاہور کی خاتون کو جھوٹا قرار دیدیا

سوشل میڈیا پر وائرل وڈیومیں عثمان ملک کو قوالی  کی دھنوں پر اہلیہ عظمیٰ خان پر نوٹوں کی بارش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔وڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ عظمیٰ خان حاملہ ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے وڈیو پر سابقہ اداکارہ اور ان کے شوہر کو دہری تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔صارفین نے شادی شدہ مرد سے معاشقے اور ملک ریاض کی صاحبزادی آمنہ ملک کا گھر تباہ کرنے پر اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ ملک میں جاری کمر توڑ مہنگائی کے دوران بے جا اسراف اور دولت کی نمائش کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

 یاد رہے کہ  مئی 2020 میں عظمیٰ خان اور عثمان ملک کا معاشقہ اس وقت سامنے آیا تھا جب پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی بیٹی آمنہ ملک اور اہلیہ نے عظمیٰ خان اور ان کی بہن ہما خان کو عید الفطر کی چاند رات کو گھر میں گھس کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایاتھا۔

بعد ازاں عظمیٰ خان نے ملک ریاض کی اہلیہ اور بیٹی  کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی تاہم   ملک ریاض نےاداکارہ کے خلاف 5 ارب روپے کا ہتک عزت کا دعویٰ  کیا تو  انہوں نے تصفیہ کے تحت اپنا کیس واپس لے لیاتھا  جس کی تفصیلات سامنے نہیں آسکی تھیں۔

متعلقہ تحاریر