مہوش حیات کی مداحوں سے گزارش
مہوش حیات کی بہن نے متعدد گلوکاروں کے گانے گائے لیکن انہیں کوئی خاص پذیرائی نہیں مل سکی۔
تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اپنی بہن کو پروموٹ کرنے کے لیے میدان میں آگئیں۔ انہوں نے افشین حیات کے گانے کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کردیا۔ اداکارہ نے مداحوں سے گزارش کی کہ وہ گانے کو ایک مرتبہ ضرور سنیں۔
View this post on Instagram
افشین حیات نے راحت فتح علی خان کا گانا ‘یاد یاد’ گایا جو کہ ڈرامہ سیریل ‘جلن’ کا ٹائٹل سانگ ہے۔ گلوکارہ یہ گانا اپنے یوٹیوب چینل پر بھی ریلیز کرچکی ہیں۔
جہاں چند افراد کی جانب سے گانے کو پسند کیا جارہا ہے وہیں ایک بڑی تعداد گانے پر تنقید کرنے والوں کی ہے۔
افشین حیات نے اس سے قبل بھی متعدد گلوکاروں کے گانے گائے ہیں تاہم انہیں کوئی خاص پذیرائی نہیں مل سکی۔
مہوش حیات کی بہن سوشل میڈیا پر سرگرم رہتی ہیں۔ خصوصاً ٹک ٹاک ویڈیوز بنانا تو ان کا بہترین مشغلہ ہے۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
بلاول ہاؤس کی شادی پھولوں کی سیج نہیں ہوتی
افشین حیات گلوکاری کے علاوہ سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیوز میں بیوٹی ٹپس اور میک اپ کے طریقے بھی سکھاتی نظر آتی ہیں۔
View this post on Instagram
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مہوش حیات بھی گلوکاری کا شوق رکھتی ہیں۔ اداکارہ نے ‘کوک اسٹوڈیو سیزن 9’ میں اپنی آواز کا جادو جگایا تھا۔
واضح رہے کہ مہوش حیات کا شمار پاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ ان کی مشہور فلموں میں پنجاب نہیں جاؤں گی، لوڈ ویڈنگ اور چھلاوا شامل ہیں۔