عائشہ عمر کی شعیب ملک کے ساتھ اسکینڈلائز کرنے والوں کو پھر شٹ اپ کال
انڈسٹری میں مجھے سب جانتے ہیں، میں کبھی شادی شدہ اور کمیٹڈ مردوں میں دلچسپی نہیں لیتی،کوئی کچھ بھی کہتا رہے میرا موقف بالکل واضح ہے، اداکارہ کا شعیب اختر کو انٹرویو

پاکستانی ڈراما ور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ انہیں شادی شدہ اور دوسری خواتین سےمنسوب مردوں میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
اداکارہ نے کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ فوٹو شوٹ پر ناقدین کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ عائشہ عمر جلد شادی کرکے ماں بننے کی خواہمشند
اداکارہ عائشہ عمر کا فوڈز اینڈ بیوریج بزنس میں قدم رکھنے کا اعلان
او ٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلکس پر ریلیز ہونے والے دی شعیب اختر شو میں میزبان نے عائشہ عمر سے کہا کہ”آپ نے شعیب ملک کے ساتھ فوٹو شوٹ کروایا“۔
View this post on Instagram
اس پر عائشہ عمر نے وضاحت دی کہ”انڈسٹری میں مجھے سب جانتے ہیں، میں کبھی شادی شدہ اور کمیٹڈ مردوں میں دلچسپی نہیں لیتی،کوئی کچھ بھی کہتا رہے میرا موقف بالکل واضح ہے“۔ میزبان نے کہاکہ یہ تنازع بہت بڑا ہوگیا؟ اس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ”یہاں کچھ نہیں ہوا، یہ سرحد پار سے شوشہ چھوڑا گیا تھا“۔
View this post on Instagram
گزشتہ سال عائشہ اور شعیب کے فوٹو شوٹ کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
View this post on Instagram
اس سے قبل نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عائشہ نے بتایا تھا کہ شعیب ملک مجھ سے فوٹو شوٹ کی ٹپس لیا کرتے تھے، وہ میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں اور ہم پرانے دوست ہیں۔انہوں نے بتایا تھا کہ شعیب ملک کے ساتھ فوٹو شوٹ اچھا رہا لیکن وہ کافی شرمیلے ہیں۔









