دیپک پروانی کو سیاستدانوں کو جھگڑالو خواتین سے تشبیہ دینا مہنگا پڑگیا

پاکستان میں سیاست شرمسار کر رہی ہے،ایک جمود کا شکار معاشرہ جو خواتین کی طرح مسلسل لڑتا رہتا ہے، فیشن ڈیزائنر نے تنقید کے بعد ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا

پاکستان کے معروف فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی  کو پاکستانی سیاستدانوں کو جھگڑالو خواتین سے تشبیہ دینا مہنگا پڑگیا۔

دیپک پروانی نے خود پرہونے والی تنقید کے بعد اپنا ٹوئٹ مٹادیا۔

یہ بھی پڑھیے

جاوید اختر کی پاکستان میں بیٹھ کر مودی کو خوش کرنیکی کوشش

خوبرو اداکار رنویر سنگھ بھی ملالہ یوسف زئی کے مداح نکلے

دیپک پروانی نےگزشتہ روز اپنے ٹوئٹ میں پاکستان کے موجودہ سیاسی ماحول پر غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے سیاستدانوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

دیپک پروانی نے لکھاکہ ” پاکستان میں سیاست شرمسار کر رہی ہے، نہ کوئی معیار ہے، نہ کوئی شریف آدمی، نہ کوئی  سیاستدان، صرف پنٹر، ٹھگ اور چور ہیں ، نہ کوئی ترقی پسندانہ سوچ اور نہ الہام۔ ایک جمود کا شکار معاشرہ جو خواتین کی طرح مسلسل لڑتا رہتا ہے“۔

فیشن ڈیزائنرشاید جذبات میں بہہ گئے اور الفاظ کا مناسب چناؤ نہ کرسکے جس کی وجہ سے عورت بیزار تبصرے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑاہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ انہیں خود بھی اپنی غلطی کا احساس ہوگیا اور انہوں نے اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا۔

متعلقہ تحاریر