کرن اشفاق نے طلاق کے بعد بھی عمران اشرف کو فالو کرنے کی وجہ بتادی

ہر چمکتی چیز سونا نہیں ہوتی، عمران اشرف سے پوچھیں کہ مجھے طلاق کیوں دی؟ طلاق کے بعد زندگی سکون میں ہے، اداکارہ کے صارفین کے سوالات پر جواب

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں جوڑیاں بنتی اور ٹوٹتی رہتی ہیں۔ اداکار عمران اشرف اور اداکارہ کرن اشفاق بھی ایسی ہی ایک جوڑی تھی جس کی طلاق نے گزشتہ برس پرستاروں کو دکھی کردیا تھا۔

اداکارہ کرن اشفاق نے اپنی علیحدگی کےبعد پہلی مرتبہ اس موضوع پر اظہار خیال کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

شوبز میں علیحدگی کا موسم، عمران اشرف اور کرن اشفاق میں بھی طلاق

طلاق ہوگئی ہے تو کیا خودکشی کرلوں؟کرن اشفاق منفی تبصروں پر پھٹ پڑیں

اداکارہ نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر پرستاروں کے سوالات کے جوابات دیے۔ ایک صارف نے سوال کیا کہ عمران اشرف اتنے اچھے ہیں آپ نے طلاق کیوں لی؟ اداکارہ نے جواب دیا کہ”آپ ان سے پوچھ لیں کہ کیوں دی ؟“۔

ایک اورصارف نے سوال کیا کہ طلاق کی وجہ کیا بنی؟ ہم تو آپ کو مثالی جوڑا کہتے تھے۔اداکار نے شاعرانہ اندا ز میں جواب دیا کہ”ہر چمکتی چیز میری جان کب ہوتی ہے سونا؟“۔

ایک صارف نے سوال کیا کہ آپ کو طلاق ہوچکی ہے لیکن آپ اب بھی اپنے شوہر کو کیوں فالو کررہی ہیں؟اداکار نے جواب دیا کہ”انسٹاپر یہ اصول نہیں تھا کہ طلاق کے بعد ان فالو کرنا ہے“۔

ایک اور صارف نے اداکارہ سے سوال کیا کہ طلاق کے بعد کی زندگی کیسے ہے؟ انہوں نے جواب دیاکہ”سکووووووون والی“۔

واضح رہے کہ عمران اشرف اور کرن اشفاق نے کچھ عرصے تعلقات میں رہنے کے بعد 2018 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں 2020 میں بیٹے روہان کی پیدائش ہوئی تھی، دونوں نے اکتوبر 2022 میں طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے طلاق کی وجوہات نہیں بتائی تھیں۔

متعلقہ تحاریر